اپنے بچے کو قرآن پاک سے محبت کیسے سکھائیں؟
*1. خود تلاوت کریں، تاکہ وہ دیکھ کر سیکھے:*
بچہ وہی کرتا ہے جو وہ والدین کو کرتے دیکھتا ہے۔ روزانہ تھوڑی دیر قرآن پڑھیں تاکہ وہ قرآن کو زندگی کا حصہ سمجھے۔
*2. اسے اس کے نام والا قرآن تحفے میں دیں:*
ایک خوبصورت قرآن جس کے سرورق پر بچے کا نام لکھا ہو۔ اسے احساس ہوگا کہ یہ میرا قرآن ہے — دل سے تعلق جڑ جائے گا۔
*3. بچے کی اپنی تلاوت ریکارڈ کریں:*
جب وہ قرآن پڑھے تو اس کی آواز ریکارڈ کریں، پھر محبت سے سنائیں اور تعریف کریں۔ اس سے اس کے دل میں تلاوت کا شوق بڑھے گا۔
*4. ہر کامیابی پر خوشی کا اظہار کریں:*
جب وہ کوئی سبق یا پارہ مکمل کرے تو تحفہ، تعریفی نوٹ یا پسندیدہ چیز دیں۔ اس سے قرآن سیکھنے کی خوشی اس کے دل میں پختہ ہوگی۔
*5. قرآنی قصے سنائیں:*
سونے سے پہلے نبیوں اور صالحین کے واقعات قرآن سے سنائیں تاکہ قرآن اس کے دل کی بات بن جائے۔
*6. قرآن کی عظمت دل میں بٹھائیں:*
بتائیں کہ یہ اللہ کا کلام ہے، سب کتابوں سے بلند۔ اس کے ادب، صفائی اور احترام کی عملی مثال بنیں۔
*7. قرآنی مکتب کا وزٹ کریں:*
کبھی کبھی بچے کو مکتب یا قاری صاحب کے پاس لے جائیں، تاکہ وہ قرآن کے ماحول اور محبت کو قریب سے محسوس کرے۔
💫 *اے اللہ!
ہمیں قرآن سے عشق، ادب، اور عمل کی توفیق عطا فرما۔ 🤲🏻
عائشہ