صفحات:136

مصنف : حضرت مولانا مفتی محمد شفیع عثمانی رحمہ اللّہ تعالیٰ 


✍🏻تبصرہ نگار:گل رضاراہی ارریاوی 


آقاۓ نامدار کی سیرت ہردور میں پوری عالم انسانیت کے لیے ذریعۂ ہدایت ونجات ہے ،ان کی زندگی عوام وخواص کےلیے مشعل راہ ہے جس کی روشنی میں انسان کامیاب زندگی گزار سکتاہے،زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں ہے جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات و رہنمائی موجود نہ ہو ،وہ تو رسول ہادی تھے جنہوں نے انسان کو دین فطرت کی دعوت دی اور اس کی جد وجہد میں اپنی جان کی بھی پرواہ نہ کی اور ہرباطل طاقتوں کے سامنے ڈٹ کر قائم رہے اور تمام ناگوار خاطر سلوک کو برداشت کیا ،عرب کی جہالت کا خاتمہ کیا ،لوگوں کے عادات رذیلہ و خصائصہ لعینہ کی اصلاح کی،بےشمار گم گشتۂ راہ کو ہدایت کے راستے پر گامزن فرمایا -

وہ تمام رسومات جو معاشرے کے لیے سم قاتل تھے اس کو ختم کرکے ایک صالح معاشرہ تشکیل دیا جس میں ضلالت وگمراہی کا ذرہ برابر بھی شائبہ نہ تھا

تو ضرورت تھی اس بات کی کہ ایسے مقدس شخصیت اور کامل صفات والے سید البشر کی زندگی کو قلم بند کردیا جاۓ تاکہ ہردور میں آپ کی زندگی سے استفادہ کیاجاۓ-

 دنیانے دیکھا جب اس کے جانثاروں نے قلم کو ہاتھ میں لیا تو ان کی زندگی کی ہر نقل و حرکت ،گفتار وکردار ،شعار وسلیقہ کو قلم بند کیا اور نہ صرف کتابوں میں اس کو نقش کیا بلکہ ان کی طرز حیات کو مکمل طریقے پر اپنی زندگی کا جزو لاینفک بنایا اور اس کی نشر واشاعت میں پوری کوشش صرف کردی -

سیرت نگاری اسی کوشش کا  ایک اہم حصہ ہےتاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا نقشہ ہردور میں لوگوں کے سامنے رہے اور اسی طرز پر لوگ اپنی زندگی گزارسکے

اس پر لوگوں نےتین طرح کی کتابیں لکھی (1)اعلی (2)متوسط(3)ادنی 

اعلی کتاب جو کئی سو صفحات اور جلدوں میں مطول ومفصل ہے، اس میں ہر واقعات و حالات مفصل طریقے سے دلائل وشواہد کے ساتھ لکھے ہیں ،یہ کتاب ان لوگوں کےلیے جو علمی، تحقیقی ذہن کا حامل ہو،

متوسط کتاب ان حضرات کے لئے ہےجو دیگر امور میں مشاغل ہو جن کےلیے تحقیقی کتاب سمجھنا اور اس کا مطالعہ کرنا دشوار ہو تواس کےلیے متوسط کتابیں ہیں جس کےسامنے قدرے تفصیل کے ساتھ سیرت نبوی نقشہ کا آجاۓ اور اس کو اپنی زندگی میں شامل کرلے

ادنی کتاب جس میں سیرت نبوی کا تذکرہ اجمالا جامعیت بیان کیا گیا ہو اور سیرت نبویہ کے تمام مشمولات کو مختصرا ذکر دیا ہو تاکہ جو پڑھنے لکھنے اور اس طرح کے مشاغل سے دور ہیں اور زیادہ پڑھے لکھے بھی نہیں ہے تو یہ لوگ بھی اس کے مطالعہ سے محروم نہ ہوجاۓ تو اس کےلیےسیرت نگاروں نے نہایت سہل طرز اسلوب آسان زبان میں کتابیں تاکہ ہر خاص و عام سیرت نبویہ ،اسوۂ حسنہ آپ صلی اللہ علیہ کو اپنے سامنے محسوس کرے -

تاریخ میں آج تک کسی شخص اس طرح تذکرہ نہیں کیا گیا (جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیاگیا )کہ اس کوئی بھی عام انسان بھی محروم نہ رہے -

اردو زبان میں سیرت کی آسان کتاب میں جو مقبولیت حضرت مولانا مفتی شفیع عثمانی صاحب رح کی کتاب" سیرت خاتم الانبیاء اوجز السیر لخیر البشر "کو ہے وہ سب کے سامنے ہے 

سو صفحات پر مشتمل کتاب جو کہ ایک نشست میں پڑھی جاسکتی ہے ،

اس کے بارے میں خود صاحب کتاب فرماتے ہیں یہ کتاب 100دن کے اندر ہی ملک کے بہت سے مدارس میں داخل نصاب ہوگئی خود حکیم الامت حضرت مولانا اشرف تھانوی رح نے اپنے مدرسے میں داخل نصاب کیا -

 آج بھی یہ کتاب ابتدائی درجات کے طلبہ کو پڑھائی جاتی ہے تاکہ سیرت نبوی کاکچھ حصہ مختصرا اس کے ذہن پر نقش ہوجاۓ اور آئندہ کتاب پڑھنے سمجھنے میں آسانی پیدا ہو -

اس کتاب کی خصوصیات یہ ہے کہ اس میں اغیار و مستشرقین کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر تعدد ازواج اور جہاد کو لےکر اعتراضات کا مختصراتشفی بخش جواب بھی دیاگیا ہے ،واقعات متفرقہ عنوان سے مخصوص باتیں بھی ذکر گئی ہیں 

اور محشی نے تحقیقی حاشیہ لگا کر کچھ مشہور باتیں جس کی کوئی حقیقت نہیں اس کا رد کیا ہے اور صحیح بات کو ذکر کیا ہے-

راقم عاصی نے یہ کتاب شروع میں نہیں پڑھی تھی بلکہ دوسری کتاب پڑھی تھی-

سال اول میں یہ کتاب منگوایا تھا پر کچھ صفحات کے بعد وہ مطالعہ نہ ہوسکا وہ کہاں چلی گئی پتانہیں 

پھر امسال خدا کے فضل و کرم سے یہ سعادت ملی کی اس کتاب کوخریدا دیگر مشاغل ترک کرکے چند گھنٹوں میں مطالعہ مکمل کیا -

 مرد،خواتین بچے جو اردو پڑھتے ہیں ان کو یہ کتاب ضرور مطالعہ کرنا چاہیے ان شاءاللہ سیرت نبوی کا خاکہ ضرور ذہن میں مرتسم ہوجاۓ گا جس کی روشنی میں زندگی گزارنے اور اس کوپاکیزہ بنانے میں معاون بنے گا-


اللہ تعالیٰ صاحب کتاب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ،

اس کو جدید طرز میں ڈھالنے الفاظ کی تشریح توضیح کرنے والے حضرات کو جزاۓ خیر عطاء فرمائے آمین