ایک تکلیف دہ حقیقت
دنیا میں
سب سے زیادہ درد دینے والی آواز کوئی شور نہیں ہوتی…
بلکہ وہ لمحہ ہوتا ہے جب اولاد اپنے ہی والدین پر آواز بلند کرتی ہے
وہ والدین…
جو خود بھوکے رہ کر تمہیں کھلاتے رہے،
جو تمہاری ایک مسکراہٹ کے لیے
اپنی ساری خوشیاں قربان کرتے رہے،
جو تمہارے ہر دکھ پر راتوں کو جاگتے رہے…
آج جب وہی والدین تم سے محبت بھری دو باتوں کے طلبگار ہوتے ہیں،
تو بدلے میں انہیں تمہاری بدتمیزی، تمہاری چیخیں اور تمہاری بے رخی ملتی ہے…
ذرا سوچو…
جب ماں خاموش ہو کر آنسو چھپاتی ہے،
اور باپ دل میں درد لیے مسکرا دیتا ہے
تو ان کے دل پر کیا گزرتی ہوگی؟
یہ صرف الفاظ نہیں ہوتے،
یہ ان کے دل پر لگنے والے وہ زخم ہوتے ہیں جو کبھی نہیں بھرتے…
یاد رکھو،
وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا…
آج تم جوان ہو، کل تم بھی اسی مقام پر کھڑے ہوگے
اور شاید تب تمہیں احساس ہو گا
مگر اس وقت بہت دیر ہو چکی ہوگی
اپنے کل کے لئے اپنا آج بدلنا ہوگا
عائشہ ❤