اپنی بیٹیوں کو سکھائیے…
کہ منگنی ٹوٹ جانے سے زندگی کی کتاب بند نہیں ہوتی،

یہ تو بس ایک صفحہ ہوتا ہے جو پلٹ جاتا ہے،
اور آگے بہت سے خوبصورت ابواب ان کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں

اپنی بہنوں کو بتائیے
کہ طلاق کوئی انجام نہیں، بلکہ ایک نیا آغاز بھی ہو سکتا ہے،

کبھی کبھی اللہ ایک رشتہ اس لیے ختم کرتا ہے
تاکہ تمہیں ایسے سکون سے نوازے جس کا تم نے تصور بھی نہ کیا ہو

اپنی لاڈلیوں کو سمجھائیے…
کہ بیوہ ہونا زندگی کے رنگ ختم نہیں کرتا،
بلکہ یہ صبر، ہمت اور اللہ کے قریب ہونے کا ایک دروازہ کھول دیتا ہے،

وہی اللہ جو چھینتا ہے، وہی بہتر دے بھی دیتا ہے

اپنی بیٹیوں کو سکھائیے…
کہ اگر کوئی انہیں ریجیکٹ کر دے
تو اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ وہ خوبصورت نہیں،

یاد رکھیں! ہر پھول ہر کسی کے لیے نہیں ہوتا،
کچھ خوشبوئیں خاص لوگوں کے نصیب میں لکھی جاتی ہیں

انہیں یہ بھی سکھائیے
کہ لوگوں کی رائے سے زیادہ اہم ان کی اپنی پہچان ہے،

وہ اپنی قدر خود پہچانیں،
کیونکہ جو خود کو جان لیتا ہے، وہ کبھی ٹوٹتا نہیں

انہیں حوصلہ دیجیے
کہ وہ اپنی زندگی کے فیصلے مضبوطی سے کریں،

وہ تعلیم حاصل کریں، اپنے خواب پورے کریں،
اور کسی ایک رشتے کو اپنی پوری پہچان نہ بنائیں

اور سب سے اہم بات…
یہ ان کے دل میں بٹھا دیجئے
کہ
اس کائنات کا مالک، ربّ العالمین،
ان سے بے انتہا محبت کرتا ہے
وہی ان کا سہارا ہے،
وہی ان کا محافظ ہے،
وہ کبھی اپنے بندوں کو تنہا نہیں چھوڑتا
لہٰذا
اپنی بیٹیوں کو مضبوط بنائیے
انہیں جینا سکھائیے،
انہیں مسکرانا سکھائیے،
انہیں گر کر سنبھلنا سکھائیے
تاکہ وہ صرف سانس نہ لیں،
بلکہ پوری شان کے ساتھ جئیں،
اور کبھی بھی “زندہ لاش” نہ بنیں

عائشہ ❤