*خود کو مولانا اور مفتی کہنا اور لکھنا!*
شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب فرماتے ہیں کہ:سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ لوگ ہمیں علماء کہتے ہیں اور لوگوں کو چاہیے بھی کہ وہ علماء کا احترام کریں۔لیکن خود ہمارے ذہن میں یہ خناس نہیں ہونا چاہیے کہ ہم کوئی بہت بڑے عالم بن گئے ہیں۔آج کل ایک وبا یہ ہے کہ نوجوان فضلاء بھی اپنے آپ کو عالم کہتے ہیں اور اپنے ناموں کے ساتھ خود ہی ”مولانا“ اور ”مفتی“ کے القاب لگاتے ہیں۔ حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی قدس اللہ سرہ اور ہمارے جتنے بڑے اکابر علماءگزرے ہیں۔انہوں نے کبھی اپنے آپ کو عالم نہیں سمجھا بلکہ ہمیشہ طالب علم ہی سمجھا۔اگر ہم صحیح معنی میں طالب علم ہی بن جائیں تو یہ بہت بڑی فضیلت ہے۔(سفر افریقہ میں علماء کے خصوصی اجتماع سے خطاب ماہنامہ البلاغ، کراچی۔ دسمبر 2025ء۔ ص:41)محمود خارانی