وقت کیا ہے ۔۔وقت ایک۔موقع ہے مہلت ہے
وقت وہ ہے جسے گنوانا آسان ہے
وقت وہ ہے جسکے گزرنے سے انسان حیران ہے
وقت وہ ہے جو ہر ایک کا مہمان ہے
اور وقت ایک عبرت کا نشان ہے
ہر دن نیا دن ہوتا ہے انسان اسکے اندر جو اعمال کرلے وہ محفوظ ہو جاتا ہے اور جو حاصل کرلے وہ محفوظ ہو جاتا ہے پھر یہ دن تو کیا اسکا ایک لمحہ بھی تاقیامت میسر نہیں آنے والا
ہر دن ہر پل ہر گھڑی قیمتی جواہرات سے کہیں زیادہ قیمتی اور قابل قدر ہے
وقت برف کیطرح ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ نزاکت لۓ ہوۓ
برف تو پگھل کر پانی بن جاتا ہے مخصوص ٹمپریچر پر
مگر وقت اسطرح پگھلتا ہے کہ احساس بھی نہیں ہوپاتا اور نہ ہم اسے روکنے کی طاقت رکھتے ہیں نہ پکڑنے پر قدرت
اور اسی طرح ہماری عمر وقت کے ہر سیکنڈ کے ساتھ گزرتی چلی جاتی ہے
مگر قدرت کا انصاف تو دیکھیں کہ وقت کے بارے میں کیسی برابری رکھی
غریب، امیر، ضعیف، نادار، نوجوان، بچے،
مرد ،عورت، عقلمند، نادان، سبکو یکساں مہلت ملی
ہر ایک کو چوبیس گھنٹے مساوی طور پر ملے ہیں
صرف ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اسے بہتر طریقے سے استعمال کر سکیں
اگر یونہی کام کو بلاوجہ ملتوی کرتے رہے کبھی فضول مجالس میں بیٹھ کر، کبھی باتیں کرکے، کبھی نفس کے ہاتھوں
تو یاد رہے کہ دیکھتے ہی دیکھتے ہم قبر میں ہوں گے اور جس عدمِ فرصت کے شکوے دنیا میں کرتے تھے وہ بھی موجود ہوگی
باوجودیکہ یہ کام کرنے کا موقع ،آخرت بنانے کا موقع یہ مہلت یہ نعمت آپ سے جدا ہو چکی ہوگی
اسلۓ خدارا وقت رہتے ہوی وقت کی قدر کرلیں
اللہ ہمیں وقت کو اپنی رضامندی والے کاموں میں استعمال کرنے کی توفیق مرحمت فرماۓ۔۔آمین یارب العالمین