🍂 چالیس نبوی وصیتیں 🍂
03 اپریل، 2026
✨ زندگی سنوارنے والی مختصر مگر عظیم ہدایات ✨
1️⃣ جب مانگو تو صرف اللہ سے مانگو، اور مدد بھی اسی سے چاہو۔
2️⃣ اللہ کے احکام کی حفاظت کرو (یعنی اس کے دین، حدود اور فرائض کا خیال رکھو)، تو اللہ تمہاری ہر طرح حفاظت فرمائے گا۔
3️⃣ جہاں بھی رہو، اللہ سے ڈرتے رہو۔
4️⃣ کہو: میں اللہ پر ایمان لایا، پھر اسی پر ثابت قدم رہو۔
5️⃣ حرام چیزوں سے بچو، تم بہترین عبادت گزار بن جاؤ گے۔
6️⃣ اللہ کی دی ہوئی تقسیم پر راضی رہو، تم سب سے زیادہ مالدار بن جاؤ گے۔
7️⃣ شک والی چیز چھوڑ کر وہ اختیار کرو جس میں شک نہ ہو۔
8️⃣ ہر اس چیز کی کوشش کرو جو تمہیں فائدہ دے۔
9️⃣ اللہ سے مدد مانگو اور ہمت نہ ہارو۔
🔟 دنیا میں ایسے رہو جیسے تم مسافر ہو۔
1️⃣1️⃣ اپنی زبان کو ہمیشہ اللہ کے ذکر سے تر رکھو۔
1️⃣2️⃣ برائی کے بعد نیکی کرو، وہ برائی کو مٹا دے گی۔
1️⃣3️⃣ برائی دیکھو تو اسے روکنے کی کوشش کرو۔
1️⃣4️⃣ غصہ سے بچو۔
1️⃣5️⃣ مظلوم کی بددعاء سے ڈرو۔
1️⃣6️⃣ لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آؤ۔
1️⃣7️⃣ دوسروں کے لیے وہی پسند کرو جو اپنے لیے چاہتے ہو۔
1️⃣8️⃣ پڑوسی کے ساتھ حسنِ سلوک کرو۔
1️⃣9️⃣ اچھی بات کہو یا خاموش رہو۔
2️⃣0️⃣ مہمان کی عزت کرو۔
2️⃣1️⃣ کسی نیکی کو معمولی نہ سمجھو۔
2️⃣2️⃣ آسانی پیدا کرو، سختی نہ کرو۔
2️⃣3️⃣ خوشخبری دو، نفرت نہ پھیلاؤ۔
2️⃣4️⃣ زیادہ ہنسنے سے بچو، یہ دل کو کمزور کر دیتا ہے۔
2️⃣5️⃣ معمولی نیکی سے بھی جہنم سے بچنے کی کوشش کرو۔
2️⃣6️⃣ سلام کو عام کرو۔
2️⃣7️⃣ لوگوں کو کھانا کھلاؤ۔
2️⃣8️⃣ رشتہ داروں سے تعلق جوڑے رکھو۔
2️⃣9️⃣ رات میں عبادت کرو جب لوگ سو رہے ہوں۔
3️⃣0️⃣ کھانا اللہ کا نام لے کر، دائیں ہاتھ سے اور اپنے سامنے سے کھاؤ۔
3️⃣1️⃣ ہر نماز کے بعد یہ دعاء ضرور پڑھو:
"اللّٰهم أعنّي على ذكرك وشكرك وحسن عبادتك"
(اے اللہ! مجھے اپنے ذکر، شکر اور بہترین عبادت کی توفیق دے)
3️⃣2️⃣ حسد سے بچو۔
3️⃣3️⃣ بغض اور دشمنی نہ رکھو۔
3️⃣4️⃣ تجسس (ٹوہ لگانا) نہ کرو۔
3️⃣5️⃣ آپس میں بھائی بھائی بن کر رہو۔
3️⃣6️⃣ تین دن سے زیادہ ناراضگی نہ رکھو۔
3️⃣7️⃣ عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔
3️⃣8️⃣ کثرتِ سجدہ سے اللہ کا قرب حاصل کرو۔
3️⃣9️⃣ اپنے لیے، اولاد کے لیے اور مال کے لیے بددعا نہ کرو۔
4️⃣0️⃣ بدگمانی سے بچو، یہ سب سے بڑی جھوٹی بات ہے۔
🤲 دعاء
اللہ تعالیٰ ہمیں ان مبارک تعلیمات کو سمجھنے، اپنانے اور دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔