بنت محمد رافع ✍️

سن لو 
تم جہاں کہیں بھی ہو اللہ تمہارے ساتھ ہیں 
اللہ تعالٰی دلوں کے حال کو جاننے والے ہیں 
اللہ تعالٰی وہ سب جانتے ہیں جو تم کرتے ہو 

اگر ،،،،
اگر اس بات پر غور کر لیا جائے ہر وقت اپنے ذہن میں محفوظ کر لیا جائے 
کہ یار ہم جو کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ ہمیں دیکھ رہے ہیں ،،ہم جو سوچ رہے ہیں وہ بھی جانتے ہیں ہم جو اپنی زبان سے باتیں نکالتے ہیں چپکے سے اسکو بھی جانتے ہیں 
تو ہمیں کیا کسی گناہ کاکام کرنے کا من کہے گا 
اگر مان لیں ہمارا دل کہا بھی کہ یہ کام کر لیتے ہیں بہت اچھا لگے گا بہت سکون ملے گا 
اور ہم نے شروعات بھی کر دی اس کام کی 
،،اور جو ہم کام کر رہے ہیں ہے وہ انتہائی گندہ 
بہت ہی برا کام ہے بہت ہی بڑا گناہ ہے اس کام سے اور 
اور کیا؟؟ 
 اور یہ کہ اچانک ہمارے ذہن میں آجائے کہ اللہ تعالٰی ہمیں دیکھ رہے ہیں تو کیا ہماری اتنی اوقات کی ہم وہ گناہ کر لیں ہم وہ بےحیائی اپنے رب کے سامنے کر لیں گیں اتنی جرات ہے؟؟
ہرگز نہیں نہ 
ہمیں مجبورا رکنا پڑےگا 

کیا کر رہے ہیں ہم ہماری زندگیاں تو پہلے ہی مشکل میں ہے اسے اللہ تعالیٰ سے دور کرکے مزید مشکل میں کیوں کرنا 
ہم اپنے رب کو حاصل کر سکتے ہیں 
مشکل ہر گز نہیں ہے 
ہم نے مشکل بنا لیا ہے 
اگر ہم ہر وقت یہ یاد رکھیں اللہ تعالیٰ ہمیں دیکھ رہے ہیں ہم اپنے رب کے عاشق بھی بن سکتے ہیں 
یقین جانیں رب کو حاصل کرنا بہت آسان ہے 
بس کچھ محنتیں ہی لگیں گیں با آسانی پھر حاصل ہو جائیں گیں میرے اللہ تعالیٰ 
اگر بات کی جائے تو رب تو ہمیشہ ہمارے ہی ہیں دور تو ہم بھاگ رہے ہیں 
دور نہ بھاگیں ،،،دور نہ جائیں 
اللہ تعالٰی ہمارے انتظار میں ہیں 💔

یا رب العزت ہمیں ہدایت سے نواز دیں🤲