جی بالکل
اس میں کوئی شک نہیں کہ بعض جنات انسانوں کو تکلیف پہنچاتے ہیں اگر اللہ تعالیٰ محافظ فرشتوں کو مقرر نہ کرتا تو جنات اور شیطان کے شر سے کوئی محفوظ نہ رہتا اس لیے کہ نہ تو جنات و شیطان انسانوں کو نظر آتے ہیں اور اللہ نے ان کو تیزی کے ساتھ حرکت کرنے اور چلنے کی طاقت دی ہے۔ پھر بھی بعض جنات انسان کو تکلیف پہنچاتے ہیں یا تو اس وجہ سے کہ انسان نے اس جن کو تکلیف پہنچائی ہے جیسے بے خبری میں جنات پر گرم پانی ڈال دیا یا بے خبری میں ان پر پیشاب کر دیا یا بے خبری میں جناتوں کے گھر میں داخل ہو گیا تو ان سب باتوں کی وجہ سے جنات انسانوں کو تکلیف پہنچاتے ہیں اور کبھی بغیر وجہ کے بھی ظلم کے طور پر بعض جنات انسان کو تکلیف پہنچاتے ہیں جیسا کہ انسان انسان پر ظلم کرتا ہے اور بھی جنات اس وجہ سے تکلیف پہنچاتے ہیں کہ انسان نے بے خبری میں کسی جن کو مار دیا تو جنات بھی اس سے انتقام لے کر اس کو ہلاک کر دیتے ہیں جیسا کہ حدیث میں ہے کہ نوجوان صحابی نے سانپ کو نیزہ میں پرو کر دیوار میں گاڑ دیا تو جناتوں نے فورا انتقام لے کر اس صحابی کو ہلاک کر دیا یہاں تک کہ یہ بھی پتہ نہ چلا کہ سانپ پہلے مرایا نو جوان صحابی پہلے مرے ...