یہ ایک ایسی خامی ہے جس کے ذریعے میں اپنے مضمون کا آغاز کر رہی ہوں

"وہ ہے موسیقی"

یہ ایک ایسی خامی ہے جس نے ہمارے معاشرے میں بہت تیزی سے جنم لیا ہے ، اس چیز کو دیکھنے کے لیے ہمیں کہیں جانے کی ضرورت نہیں بلکہ آج اِس کو سننے والے ہم کو ہمارے اپنے گھروں میں نظر آئیں گے۔

آج کے دور میں ہر کسی کے پاس موبائل ہے کوئی ذرا سا روٹھا یا دوست سے ناراض ہوا تو گانا سننا شروع، کوئی بہت خوش ہے یا شادی وغیرہ ہے اس پر بھی آپ دیکھیں گے کہ ہر کوئی گانا سنتا ہے نظر آئے گا بلکہ ایسے موقع پر لاؤڈ سپیکر سے بجایا جاتا ہے ہر موقع پر گانا ، چلتے پھرتے ایںٔر فون لگا لیا اور گانا سن رہے ہیں ۔
حد تو یہ ہے کہ گھر میں بچے بچے کے ہاتھ میں موبائل ماں کھانا بنا رہی ہے بچہ تنگ کر رہا ہے موبائل دے دیا ، ماں صاف صفائی کر رہی ہے بچہ تنگ کر رہا ہے موبائل دے دیا ، بچہ کھانا نہیں کھا رہا ہے موبائل دے دیا ، بچہ رو رہا ہے موبائل دے دیا ، گویا ہر مسئلے کا حل موبائل ہے۔ 

ہم چاھتے ہیں کہ ہمارے بچے نیک ہوں ، ہمارے گھر کے بچے صلاح الدین ایوبی بنیں ، کیا واقعی ہم اپنے بچے پر محنت کر رہے ہیں ان کی تربیت ہم کر رہے ہیں یا یہ موبائل کر رہا ہے۔
موسیقی سننے کی عادت اس قدر مسلمانوں میں ہے جس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ہے۔ 

لیکن پھر بھی لوگ اس سے باز نہیں آتے اگر آپ انہیں منع کریں تو یہی کہتے ہیں کہ بڑی پارسا بنتی ہیں بہت نیک سمجھتی ہیں خود کو، آج کے دور میں کون نہیں سنتا گانا ، ابھی ہماری عمر ہی کیا ہے ، ویسے آپ ہمارے معاملے میں دخل اندازی نہ کریں۔ 

اب آپ ذرا سوچیں جب معاشرے میں ایسی سوچ رکھنے والے لوگ ہوں گے تو اس معاشرے کا کیا حال ہوگا ؟۔ 
افسوس کا مقام ہے کہ جس قوم کی روح کی غذا قرآن ہو جس قوم کے آئیڈیل یا رول ماڈل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ صحابیات ہوں وہ قوم غیر مسلم ایکٹرس کو اپنا سب کچھ مانتے ہوں موجودہ دور میں لوگ کہتے ہیں کہ مسلمانوں کے اوپر ظلم ہو رہا ہے کیا کبھی آپ نے یہ سوچا کہ ہمارے اوپر ظلم  کیوں ہو رہا ہے ؟ ہم دنیا میں مغلوب کیوں ہیں؟
آج کے دور میں بہت کم ایسے لوگ ہیں جو موسیقی سننے کے عادی نہ ہوں۔
!قران مجید میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے 
"  ولا تقربوا الفواحش ماظھر منہا ومابطن"
آئیے عہد کریں نہ ہم موسیقی وغیرہ سنیں گے اور نہ ہی دوسروں کو اس کی سننے کی ترغیب دیں گے اور جو ایسی برائی میں مبتلا ہو گا اس کو اس سے ہر ممکن روکنے کی کوشش کریں گے۔
ان شاءاللہ 

انمول ✍️