رمضان المبارک بے شمار رحمتوں، برکتوں والا مہینہ ہے جو ابھی چند دنوں پہلے ہی ہم پر سایہ فگن ہوا تھا ہم تو ابھی رمضان کی خوشیاں منانے میں لگے تھے کہ دیکھتے ہی دیکھتے یہ مہینہ تیزی سے گزر گیا کب نصف ہوا اور کب ہم آخری عشرے میں داخل ہو گیۓ پتہ ہی نہیں چلا اور یہ ماہ مبارک ہم سے رخصت ہونے کو ہے اور جاتے جاتے بھی یہ ماہ ہمارے لیۓ بخشش کا پروانہ لیۓ کھڑا منتظر ہے کہ کب کون اس موقعے کو غنیمت جانے اور اپنی بخشش کروا لے لیکن افسوس ہم مسلمان تو اس آخری اور قیمتی عشرے کو عید کی تیاریوں کی نذر کر دیتے ہیں پورا مہینہ افطار اسپیشل پکوان بنانے میں لگا دیتے ہیں اور جب ماہ رمضان کی آخری گھڑیوں میں پہنچتے ہیں تو افطار کے ساتھ ساتھ عید کی تیاریوں میں تیزی سے لگ جاتے ہیں جبکہ ہمیں عبادات میں اور تیزی لانی چاہیۓ لیکن ہم پچھلے دنوں عبادات کر کے ان آخری ایام میں سستی کا مظاہرہ کرنے لگتے ہیں اور اسے سحر و افطار اور عید کی تیاریوں میں ضائع کر دیتے ہیں آہ افسوس! کاش ہم سمجھتے ہوتے کاش ہم نے عید کی تیاریاں رمضان سے چند دن قبل ہی کر لی ہوتی اور ماہ مبارک کے ان آخری ایام کو ہم صرف عبادت میں لگاتے ہم اپنے لیۓ آخرت کا سامان کر لیتے کسے پتہ اگلے رمضان کون ہو کون نہیں یاد رکھیۓ کہ اگر ان تھوڑے دنوں میں ہم نے شب قدر کو پا لیا اور اللہ سے اپنی بخشش کروا لی، اللہ کی جنت کو پا لیا تو پھر آخرت میں ہمارا ہر دن عید کے جیسا ہوگا لیکن اگر ہم محروم رہ گیۓ تو ہم بس نۓ کپڑوں نۓ جوتوں اور عید کی خوشیاں تو منا لینگے لیکن پھر ہم ابدی خوشی سے محروم ہو جائینگے اس عشرے میں اللہ نے اپنے بندوں کو بہترین موقع دیا ہے ایک رات کی عبادت کو 83 سال کی عبادت کا ثواب اللہ اکبر کسی اور امت کو ایسی بشارت نہیں ملی رب نے صرف اپنے پیارے محبوب کی امت کو یہ اعزاز بخشا ہے آخری عشرے میں اعتکاف کرنے کا حکم ملا تاکہ زیادہ سے زیادہ عبادت ہو سکے زیادہ سے زیادہ نیکی کمانے کا موقع ملے اور ہم ان قیمتی ساعتوں کو بازاروں میں برباد کر رہے ہیں خدارا اپنی آخرت سنوار لیں آج تئیسویں شب قدر ہے اور شب جمعہ بھی آئیے ہم غفلت و سستی کو چھوڑ کر کچھ دیر عبادات میں خود کو تھکا کر اللہ کی جنت کے حقدار بن جائیں کیا ہی اچھا سودا ہے چند گھنٹوں کی نیند کی قربانی اور بدلے میں ہمیشہ کی جنت، اللہ کا دیدار اللہ اکبر...
اللہ ہم سب کی مغفرت فرمائے اللہ ہمیں ان میں شامل فرماے جن کی اللہ اس رات مغفرت فرمانے والا ہے
استغفر اللہ ربی من کل ذنب واتوب الیہ

💫بنت شہاب✍🏻