عزیزوں!!
کیا آپ جانتے ہیں کہ رمضان المبارک اور حضرت یوسف علیہ السلام کی باہمی نسبت
کیا اور کس طرح ہے ؟؟
نہیں...؟؟؟
تو آںٔیں آج میں آپ کو اس کے بارے میں بتاتی ہوں ۔۔۔
ہمارے مشاںٔخ نے فرمایا ہے کہ؛
رمضان المبارک کو باقی مہینوں کے ساتھ وہ نسبت ہے جو حضرت یوسف علیہ السلام کو اپنے بھائیوں سے تھی ۔
حضرت یعقوب علیہ السلام کے بارہ بیٹے تھے۔ ان میں سے ایک حضرت یوسف علیہ السلام تھے اور ایک یوسف علیہ السلام کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے باقی گیارہ بیٹوں کی غلطی اور جرم کو معاف فرما دیا تھا ۔
ہمارے مشاںٔخ نے فرمایا
سال کے بارہ مہینے ہیں۔ ان میں رمضان المبارک کا مہینہ حضرت یوسف علیہ السلام کی مانند ہے ۔ اس ایک مہینے کی برکت سے اللہ تعالیٰ گیارہ مہینوں کے گناہ معاف فرما دیتے ہیں۔
امید کرتی ہوں یہ تحریر آپ کو پسند آیٔ ہوگی ۔۔