محبت کیا ہے؟
آئیں آج آپ کو محبت کے عنوان سے کچھ واقعات سناتے ہیں ۔ کیا آپ جانتے ہیں محبت کیا ہے؟
محبت تو یہ ہے
جب حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو ایک صحابی نے روتے ہوئے دیکھا پوچھا ابوبکر آپ کو کس چیز نے رلایا ہے جواب دیا میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو روتے دیکھا ہے اس لئے رو رہا ہوں
محبت تو یہ ہے
جب بنی دینار کی ایک عورت کا شوہر بھائی اور بیٹا غزوہِ احد میں شہید ہوئے اور اسے اس کی خبر ملی اور وہ بار بار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پوچھتی یہاں تک کہ جب اس نے آپ کو بحالت حیات پایا تو کہنے لگی آپ حیات ہیں تو ہر مصیبت ہلکی ہے
محبت تو یہ ہے کہ
جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں فرمایا
مجھے عائشہ کے بارے میں تکلیف نہ دو
محبت تو یہ ہے کہ
جب ہجرت کے موقع پر غار میں داخلے کے وقت صدیق اکبر نے یہ کہہ کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو داخل ہونے سے روک دیا میں پہلے جاؤں گا کہیں اس میں موجود کوئی چیز آپ کی ایذا رسانی کا سبب نہ بنے
محبت تو یہ ہے کہ
جب حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ کو فتح بیت المقدس کے موقع پرحضرت عمر رضی اللہ عنہ نےاذان کا کہا انہوں نے اذان شروع کی جب أشهد أن محمدا رسول الله
پر پہنچے تو اس قدر روئے کہ اس سے پہلے اتنا کبھی نہ روئے تھے
محبت تو یہ ہے کہ
جب حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ آپ کے چہرے کا رنگ کیوں بدلا ہوا ہے انہوں نے جواب دیا یارسول اللہ مجھے کوئی تکلیف اور بیماری نہیں ہے۔میں جب تک آپ کا چہرہ انور نہ دیکھ لوں تو وحشت زدہ رہتا ہوں
محبت تو یہ ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ربیعہ بن کعب سے پوچھا آپ کی کوئی حاجت ہے تو بیان کریں ۔انہوں نے عرض کی یارسول اللہ فقط جنت میں آپ کا ساتھ چاہتا ہوں۔۔۔
عائشہ ❤