برتھ ڈے منانے کا رواج اور اسلامی معاشرہ
01 فروری، 2026
اسلام میں زندگی کے ہر مرحلے کو ایک نعمت سمجھا جاتا، اگر آپ کا تعلق دین اسلام سے ہے تو یہ ضروری ہے کہ آپ اپنی زندگی کو اسلامی اصولوں کے مطابق گزاریں
آج ہمارے معاشرے میں ہمارے مسلمان بھائ بہن برتھ ڈے کو بڑی دھوم دھام سے بڑے شور شرابے کے ساتھ مناتے ہیں پٹاخے پھوڑ کر کیک کاٹ کے کینڈل جلا کے باقاعدہ پورے گھر کی سجاوٹ ہوتی ہے شادیوں کی طرح دعوتوں کا اہتمام یہ سب کیا ہے؟کیا یہ سب اسلامی طریقہ ہے؟ کیا اسلام ہمیں ان سب چیزوں کی اجازت دیتا ہے؟ کس بات کی خوشی منا رہے ہیں آپ اپنے اور اپنے پیاروں کی موت کے قریب ہونے کی خوشی مناتے ہیں؟؟؟ آپ کو کیا پتہ کہ آج جس کی عمر بڑھنے کی خوشی منا رہے ہیں در اصل وہ اپنی موت کے اور قریب ہو چکا ہے
ہو سکتا ہے جس دن اسکی یوم پیدائش ہو وہی دن اس کی موت کا دن بھی ہو، ہو سکتا ہے اللہ نے اسی دن اسکی موت کا وقت متعین کر دیا ہو اگر اسی دن وہ مر جاے تو کیا کریں گے آپ پھر بھی خوشی منائینگے؟؟ میرے عزیزوں یہ خوشی کا دن نہیں ہے یہ احتساب کا دن ہے شکر اور استغفار کا دن ہے
میرے پیاروں یہ ہمارا کلچر نہیں ہے یہ ہمارا طریقہ نہیں ہے ہم اسلام والے ہیں، ہم ایمان والے ہیں، یہ غیر اسلامی طریقہ ہے یہ غیروں کا طریقہ ہے
اگر آپ کو برتھ ڈے منانا ہی ہے تو اپنی پیدائش کے دن کو نیکیوں سے بھر پور بنانے کی کوشش کریں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرتے ہوۓ اپنی پیدائش کے دن روزہ رکھیں ان کی سنت کو زندہ کریں اور اگر آپ ایک عورت ہیں تو لازم ہے کہ بطور شکریہ آپ اس دن نبی پاک صلی اللہ علیم وسلم پر کثرت سے درود بھیجیں کیونکہ انہیں کے آنے سے ہمیں ایک بہترین زندگی ملی ہے ان کی آمد سے پہلے عورت کا کیا مقام و مرتبہ کیا عزت تھی آپ اس سے بخوبی واقف ہونگی
اس دن صدقہ و خیرات کریں تاکہ آپ کی زندگی میں آنے والی پریشانیاں مشکلات کو اللہ آپ سے دور کر دے اپنی عبادات میں اضافہ کر دیں کسی کی مدد کر دیں، کسی غریب کو کھانا کھلا دیں، کسی غمزدہ انسان کے چہرے پہ مسکراہٹ بکھیر دیں، خیر بانٹیں اس دن کسی گناہ کو ہمیشہ کے لیۓ چھوڑنے کا ارادہ کر لیں کسے نیکی کو اپنی زندگی میں لازم کرنے کا مصمم ارادہ کر لیں
اپنی گزری ہوئ زندگی پر جو گناہوں میں گزری اس پر توبہ و استغفار کریں جو ایام نیکیوں میں گزارے ان پر اللہ کا شکر ادا کریں
اللہ نے آپ کو ایک اچھی زندگی اچھی صحت ایمان کی دولت سے نوازا دین دار گھرانے میں پیدا کیا اس بات پر اللہ رب العزت کا بے انتہا شکر ادا کریں نا کہ اس کے احکام کی خلاف ورزی کر کے اس کی نعمتوں کا انکار کریں اور اسکو ناراض کریں
آگے آپ کی جتنی بھی عمر بچی ہو دن مہینے ہفتے سال جو بھی دن بچے ہوں اس کے لیۓ اللہ سے خیر کی دعا کریں
✍️بنت شہاب💫