ظلم نہ کرنے پر ظالم، جرم نہ کرنے پر مجرم، اچھا کرنے پر برا، غلطی نا کرنے پر قصوروار، وفا کرنے پر بے وفا، محبت سے پیش آنے پر مغرور ہونے کا ٹیگ جب لگتا ہے نا تو دل بہت بیزار ہو جایا کرتے ہیں۔اتنے کہ پھر صفائیاں دینے کو بھی دل نہیں چاہتا ، اتنے کہ نا نظر انداز کیا جاتا ہے نا ہنسی آتی ہے اور کبھی کبھی تو تکلیف بھی نہیں ہوتی یوں کہ ساری حسیات ختم ہو جاتی ہے۔یہ وہ اوقات ہیں جس میں کچھ اللہ کو بھول جاتے ہیں اور کچھ اللہ کے قریب اور ان آزمائشوں کو جو اللہ کے احکام پر چل کر پار کر لے وہی صابر ہے۔
اس وقت صبر کر کے خاموش ہو جاؤ جب لوگوں کے الفاظ ان کے منھ پر مار دینے والے ہوں۔
اور صبر کی ایک بات بہت اچھی ہے جب یہ آ جاۓ تو پھر کسی کی طلب نہیں رہتی۔