کاظم شیرازی

کاظم شیرازی

دیوبندی
محمد کاظم شیرازی میرا نام محمد کاظم شیرازی ہے۔ والد کا نام نیاز احمد خان ہے۔ سنہ 1998ء میں سرزمینِ شیراز ہند جونپور، اتر پردیش، ہندوستان میں آنکھ کھولی۔ یہی خطۂ زمین میری نشوونما، میرے شعور کی ابتدائی تربیت اور میرے ذوقِ ادب کے اولین نقوش کا امین ہے تعلیم کا آغاز اپنے ماحول کی روایتی دینی فضا میں ہوا اور بالآخر عالمیت کی تکمیل مدرسہ عربیہ ریاض العلوم، چوکیہ گورینی، جونپور سے کی۔ علومِ دینیہ سے وابستگی نے فکر کو سمت دی اور شعر و ادب سے شغف نے احساس کو زبان عطا کی میں شعر و سخن کا کوئی صاحبِ کمال نہیں، محض اس وادی کا ایک ادنیٰ طالبِ علم ہوں لفظ کی حرمت، خیال کی لطافت اور احساس کی صداقت کو سمجھنے کی کوشش میں مصروف ہوں۔ باقاعدہ طور پر شعر کہنے کا آغاز 2023ء میں کیا۔ اس مختصر ادبی سفر میں جو کچھ کہا، وہ دراصل اپنے باطن کے ان احساسات کی ترجمانی ہے جنہیں خاموش رہنا گوارا نہ تھا اسی سلسلۂ شوق کی ایک کڑی کے طور پر میرا اولین شعری مجموعہ ’’کچھ خواب ادھورے سے‘‘ بھی منظرِ عام پر آ چکا ہے۔ یہ مجموعہ میرے شعری سفر کی منزل نہیں، بلکہ اس راہ کا ایک مختصر سا نشان ہے وہ نشان جس پر میرے خواب، میری محرومیاں، میری محبتیں اور میرے عہد کے کچھ منتشر احساسات ثبت ہیں اور آج کل فکر معاش کی جستجو میں ام صلال علی قطر میں مقیم ہوں طالب دعا محمد کاظم شیرازی ام صلال علی قطر
حقیقت
33

حقیقت

15 اکتوبر، 2026
محبت
47

محبت

06 اکتوبر، 2026
بازار
36

بازار

24 ستمبر، 2026
App Icon
صدائے قلم ایپ موبائل پر بہترین اور آسان مطالعے کے لیے
انسٹال کریں