کچھ لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ آپ ہر بار ان کی غلطیوں کو نظر انداز کریں ان کی تلخ باتوں کو خاموشی سے سہہ لیں ان کی بےقدری کو برداشت کریں اور ان کے ہر برے رویے کے باوجود پہلے کی طرح محبت کرتے رہیں وہ چاہتے ہیں کہ آپ کا دل ہمیشہ ان کے لیے نرم رہے چاہے وہ آپ کے دل کو کتنی ہی بار توڑ دیں
لیکن جس دن آپ اپنی خاموشی توڑ کر اپنے حق کی بات کرتے ہیں اپنی عزتِ نفس کو اہمیت دیتے ہیں اور ہر زیادتی کو برداشت کرنے سے انکار کر دیتے ہیں اسی دن آپ ان کی نظر میں مغرور خودغرض اور بدلے ہوئے انسان بن جاتے ہیں
حقیقت یہ ہے کہ بعض لوگوں کو آپ کی اچھائی سے محبت نہیں ہوتی بلکہ اس سہولت سے محبت ہوتی ہے جو انہیں آپ کی اچھائی کے سبب حاصل ہوتی ہے انہیں آپ کا صبر تب تک پسند آتا ہے جب تک آپ ان کی غلطیوں پر پردہ ڈالتے رہے اور آپ کی محبت تب تک عزیز ہوتی ہے جب تک آپ اپنے حقوق کو نظر انداز کرکے ان کی خواہشات کو ترجیح دیتے رہیں🙃
کاظم شیرازی