ایک یادگار لمحہ جناب بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب سے ملاقات
✍🏻خامہ بکف محمد عادل ارریاوی
-----------------------------------------------------
الحمدللہ آج کا دن میرے لیے نہایت خوشی و شرف کا باعث رہا کیونکہ مجھے ایک عظیم رہنما مدبر سیاستدان اور امت مسلمہ کی آواز جناب بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب سے بالمشافہ ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا۔
یہ پرنور لمحہ بھیبھرا چوک جوکی ہاٹ ارریہ (بہار) میں اس وقت نصیب ہوا جب اویسی صاحب نے اپنے خصوصی دورے کے دوران وہاں قدم رنجہ فرمایا۔
جناب اویسی صاحب کی شخصیت اپنے اندر علم تدبر دینی غیرت اور سیاسی بصیرت کا حسین امتزاج ہے۔ ان کی باتوں میں وہ اثر ہوتا ہے جو دلوں کو جھنجھوڑ دیتا ہے اور امت کو بیداری کا پیغام دیتا ہے۔
ان سے مل کر ایسا محسوس ہوا جیسے کسی بہادر سپاہی سے ملاقات ہو رہی ہو جو نہ صرف زبان سے حق بولتا ہے بلکہ عمل سے بھی باطل کو للکارتا ہے۔
یہ لمحہ میرے دل میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔ دعا ہے کہ اللہ ربّ العزت اویسی صاحب کو سلامت رکھے ان کے مشن کو کامیابی عطا فرمائے اور ہمیں بھی حق کے راستے پر چلنے کی توفیق دے۔ آمین ثم آمین یارب العالمین۔