جانتے ہیں معراج کی رات ہمیں کیا ملا؟

🎁🎀🌃✨

> آج معراج کی رات ہے.اور آج ہی کی رات ہمیں نماز کا تحفہ ملا، تو ہمیں اپنی نمازوں کی حفاظت کرنی چاہیے کیونکہ نماز ایک بہت ہی اہم ،اعلیٰ اور قیمتی تحفہ ہےاس ليےکہ تمام اعمالِ صالحہ مثلا روزہ، حج اور زکوٰۃ وغیرہ زمین پر نازل ہوئے مگر نماز کو اللہ نے اپنے پیارے محبوب ﷺ کو عرشِ پر بلا کر عطافرمایا ۔

*`اعلیٰ چیز ہمیشہ اعلیٰ مقام پر دی جاتی ہے۔`*
> جیسے ہم دنیاوی گفٹ اور معمولی تحفوں کی حفاظت کرتے ہیں، ویسے ہی بلکہ اس سے کہیں زیادہ ہمیں اپنی نمازوں کی حفاظت کرنی چاہئے، میں تو کہتی ہوں کہ جب نماز اتنا قمتی تحفہ ہے تو ہم اس کی حفاظت کیوں نہ کریں اسے وقت پرپابندی کےساتھ کیوں ادانہ کریں، میری ناقص رائے کے مطابق جو اس فریضہ کی ادائیگی سے تساہلی اور کوتاہی برتے وہ انعام الٰہی سے محروم ہے لہذااپنی نمازوں کو سنبھال کر رکھیں، انہیں وقت پر ادا کریں اور دل کی پوری توجہ کے ساتھ پڑھیں تاکہ اللہ اور اسکے رسول کی خوشنودی حاصل کر سکیں۔
*کریم آقا ﷺ نے بھی فرمایا:*
> "قیامت کے دن سب سے پہلے نماز کا حساب لیا جائے گا، اگر نماز صحیح ہوئی تو باقی اعمال بھی صحیح ہوں گے اور اگر نماز خراب ہوئی تو باقی اعمال بھی خراب ہوں گے۔"
[سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1425]

~نماز کا یہ قیمتی تحفہ ہمیں معراج کی رات میں دیا گیا ہے۔ یہ دنیا میں بھی سکون کا ذریعہ ہے اور آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔~


*`لہذا ہمیں اپنی نمازیں وقت پر اخلاص کے ساتھ اور پوری توجہ کے ساتھ ادا کرنی چاہیے تاکہ ہم اخروی نعمتوں اور جنت کی آسائشوں سے لطف اندوز ہوسکیں اور ۔`* 

*پڑھ نمازِ پنجگانہ نہ کر کوئی بہانہ*
*اسی میں تیری جنت ہے ورنہ پھر دوزخ ہے تیرا ٹھکانہ*

*اللہ ہمیں اس قیمتی تحفے کی حفاظت کرنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے.* 
*آمین یارب العالمين*

                                           ✍🏻
 *دعا کی طلبگار:*
*صغری انجم حنفی* 
بنت صغیر الدین  _________
*٢٥, جنورى ســــــنــــــہ ۲۰۲٥ء*
*٢٤, رجب المرجب ســــــنــــــہ ١٤٤٦ھ*