تبصرہ 

جلسۂ سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم سیسونا کسان کالج جوکی ہاٹ ارریہ بہار 


✍🏻خامہ بکف! محمد عادل ارریاوی 

----------------------------------------------------


گزشتہ شب 20 ستمبر 2025 بروز ہفتہ کو سیسونا کسان کالج جوکی ہاٹ (ارریہ بہار) میں منعقدہ عظیم الشان جلسۂ سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم محبتِ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے لبریز ایک روح پرور محفل تھی۔ بندہ کو اس بابرکت اجتماع میں بحیثیتِ مقرر شرکت کا شرف حاصل ہوا جہاں شہر و دیہات سے تشریف لائے ہوئے علمائے کرام میں سے مقرر شعلہ بیاں حضرت مولانا مفتی محمد اطہر القاسمی صاحب مقرر شعلہ بیاں حضرت مولانا شاہد عادل قاسمی صاحب مقرر شعلہ بیاں حضرت مولانا عبداللہ سالم قمر چترویدی صاحب حضرت مولانا عبد السلام عادل ندوی صاحب اور شعرائے کرام میں سے عالمی شہرت یافتہ شاعر جناب محمد شعبان ( دل خیرآبادی) صاحب اور حضرت مولانا فیاض راہی صاحب سونا پور نیپال اور عشاقانِ مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اتنے علماۓکرام کی موجودگی میں خطاب کرنا میرے لئے بڑی سعادت کی بات ہے میں خصوصاً کمیٹی شباب الاسلام کے تمام اراکین کے بےحد ممنون و مشکور ہوں انہوں نے بندہ کو اس قابل سمجھا میں دعا گو ہوں کہ اللہ ربّ العزت شباب الاسلام کے تمام اراکین کو ہمیشہ شادوآباد خوش و خرم رکھیں آمین 


سیرتِ طیبہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر بندہ نے جو مختصر سی گفتگو کی اس کا مرکزی پیغام یہ تھا کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی حیاتِ طیبہ صرف ایک تاریخی شخصیت کی داستان نہیں بلکہ ہر دور کے انسان کے لیے کامل ہدایت اخلاق اور عمل کا زندہ نمونہ ہے۔


یہ محفل جہاں نعتیہ اشعار سے فضا معطر ہوئی وہیں علم و عرفان کے موتی بھی لٹائے گئے۔ دلوں میں عشقِ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی شمع روشن ہوئی اور روح کو سیرتِ مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی خوشبو نے معطر کر دیا۔ سامعین کی توجہ علما کی موجودگی اور شعرا کی پرکیف نعتیہ کلامی نے اس رات کو ایک یادگار روحانی لمحہ بنا دیا۔


دعا ہے کہ اللہ ربّ العزت ان محافل کو ذریعۂ ہدایت اتحادِ امت کا سبب اور سیرتِ نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے فروغ کا ذریعہ بنائے۔ ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین یارب العالمین ۔