ٹمٹاتے چراغ🕯️ ،بکھرتے پروانے🦗
---------------------------------------------------------
✍🏻گل رضاراہی ارریاوی

آشیانے ٹوٹ رہے ہیں ، بلبلیں رو رہی ہیں
شمع محفل ٹمٹارہی ہے،پروانےبکھررہے ہیں 

       ایک سوال ہے ہمارے ترجمان سے؟
بتائیں !
کیا تصور ہے؟کیا غم ہے ؟کیا حزن ہے؟ کیا ملال ہے؟کیا پریشانی ہے؟ کیا فکر ہے ؟کیابات ہے ؟کیوں دل بے چین ہے ؟کیوں آنکھیں اشکبار ہے؟کیوں جسم غم سے نڈھال ہے ؟ کیوں چہرے مضمحل ہے؟کیوں پھول مرجھاۓ ہوۓ ہیں ؟مسکراتے چہرے کیوں رو رہے ہیں ؟فروگزاشت کی گزارشیں کیوں ہورہی ہیں؟ مجھے کوئی بتاۓ یہ تبدیلی کیوں ہے؟اچانک سے جذبات کیوں بدل گیے؟قضیۂ نامرضیہ کیسے پیش آگیے؟رفاقت کی مفارقت کیسے ہورہی ہے؟ آشیانے کیوں بکھرے ہوۓ نظر آرہے ہیں؟باتیں غیر مرتب کیوں ہورہی ہیں ؟آج ہماری محفل خاموش کیوں ہے؟ حلقۂ احباب کےچہرے بدلے ہوۓ کیوں ہیں؟ نظریں جھکی ہوئی کیوں ہیں؟ ہمارے محسن کے آنکھوں سے آنسو کیوں چھلک رہے ہیں؟ان کی باتوں اور نصیحتوں میں یہ درد کیوں ہیں؟جذبات بے قابو کیوں ہے؟

ترجمان صاحب مجھے بتاؤ !
 توراہی سنو! 

       ایک تصور ہےجانے کا،ایک غم ہے الگ ہونے کا،ایک حزن ہے فرقت کی،ایک ملال ہےوداعی کی ،ایک رنج ہے رخصتی کی،ایک الم ہے بےوفائی کی،ایک نم ہے بچھڑنے کا ،ایک فکر ہےجدا ہونے کا ، ایک درسگاہ کی جدائی ہے، ایک احساس کی جدائی ہے،ایک فکری زاویے کی جدائی ہے،ایک دھن کی جدائی ہے ،ایک لگن کی جدائی ہے،ایک منزل کی جدائی ہے،ایک مسافر کی جدائی ہے،ایک سفر کی جدائی ہے ،ایک بام ودر کی جدائی ہے،ایک صحن کی جدائی ہے،ایک آنگن کی جدائی ہے،ایک انگوٹھی کے نگینے کی جدائی ہے،ایک سفینے کی جدائی ہے ،ایک تڑپ کی جدائی ہے،ایک محفل کی جدائی ہے، ایک درخت کی جدائی ہے، ایک شاخ کی جدائی ہے،ایک ڈالی کی جدائی ہے،ایک ماں کی جدائی ہے، ایک گود کی جدائی ہے،ایک محبت کی جدائی ہے ،ایک آغوش کی جدائی ہے،ایک مودت کی جدائی ہے ،ایک آنچل کے ٹھنڈک کی جدائی ہے، ایک شمع کے پروانوں کی جدائی ہے،ایک عاشق زارکی جدائی ہے،ایک چمن کے کلیوں کی جدائی ہے،ایک پھول کے خوشبوؤں کی جدائی ہے، ایک گھونسلے کی چڑیوں کی جدائی ہے، ایک بھائی کی جدائی ہے،ایک دوست کی جدائی ہے،ایک زمیل کی جدائی ہے،ایک سبیل کی جدائی ہے،ایک نبیل کی جدائی ہے،ایک کلیم کی جدائی ہے،ایک فصیح کی جدائی ہے،ایک سلیم وحلیم کی جدائی ہے،ایک کریم کی جدائی ہے ،ایک شفیق کی جدائی ہے،ایک رقیب کی جدائی ہے،ادیب کی جدائی ہے،ایک رحیم کی جدائی ہے ،ایک شاگرد کی جدائی ہے ،ایک استاذ کی جدائی ہے ،ایک باپ کی جدائی ہے،ایک مربی کی جدائی ہے،ایک ہادی کی جدائی ہے،ایک ساقی کی جدائی ہے ،ایک قائد کی جدائی ہے،ایک معلم کی جدائی ہے، ایک مدرس کی جدائی ہے،ایک مفکر کی جدائی ہے،ایک مدبر کی جدائی ہے، ایک محدث کی جدائی ہے ،ایک مفسر کی جدائی ہے،ایک فقیہ کی جدائی ہے،ایک درس کی جدائی ہے ،ایک رزم کی جدائی ہے،ایک بزم کی جدائی ہے،ایک طرب کی جدائی ہے،ایک درد کی جدائی ہے،ایک کرب کی جدائی ہے،ایک جذب کی جدائی ہے،ایک روحانیت کی جدائی ہے،ایک مصاحبت کی جدائی ہے،ایک تلاوت کی جدائی ہے،ایک حلاوت کی جدائی ہے،ایک قرابت کی جدائی ہے،ایک علم کے موتیوں کی جدائی ہے،ایک صدف کی جدائی ہے،ایک کتاب کی جدائی ہے،ایک قلم کی جدائی ہے،ایک مسند کی جدائی ہے،ایک مسند نشین جدائی ہے،ایک بالیوں کے دانے کی جدائی ہے،ایک ہنسی کی جدائی ہے،ایک مذاق کی جدائی ہے،ایک طنز کی جدائی ہے،ایک مزاح کی جدائی ہے،ایک ترش روئی کی جدائی ہے،ایک چہک کی جدائی ہے ،ایک مہک کی جدائی ہے،متنوع چہرے کی جدائی ہے، ایک مے خوار کی جدائی ہے،ایک جام و سبو کی جدائی ہے،ایک میخانہ کی جدائی ہے -
   بس جدائی ہی جدائی ہے،وداعی ہی وداعی ہے، رخصتی ہی رخصتی ہے-

     وہ کشتی جو آغاز سال میں کتاب ،قلم ،سبق نصحیت ،مقصد ،فکر ،تدبر اور دعاؤں کے ساتھ چلی تھی ،جس میں ہم احباب سوار تھے،جس کے ملاح ہمارے اساتذہ تھے اب وہ کشتی ساحل پر پہونچ چکی ہے،متاع علم (عزم ،ارادہ،ذوق ،جستجو،فکر ،محنت ،مقصد ،جنون) جو ہم لےکر سوار ہوۓ تھےاب فروکش ہوگیے-

لمحۂ فکریہ :
اب مسافروں کو دیکھنا یہ ہے کہ جو توشۂ سفر اور زاد راہ لے کر سوار ہوۓ تھےوہ ہمارے پاس ہے یا نہیں 
  محاسبہ یہ ہے کہ کیا ہم متاع مقاصد لےکرساحل پراترے ؟کیاہم اپنے سامان سفر کی نگرانی کرپاۓ؟ 
،
ہماری بیدار مغزی ،چابک دستی ،نشاط ،حرارت اورفکرو تدبر نے کیاپایا؟ہماری غفلت و کوتاہی ،لاابالی وبےخبری ،بےاحتیاطی ،بے تدبیری اور بےحسی نے کیا کھویا؟یہی چیز ہمارے آگے کا سفر،عزم وارادے کو مہمیز کرنے والی ہے اور سمت فلاح کو طے کرنے والی ہے-

گزارش :
          حلقۂ احباب باہمی رنجش ،ترش روئی، سخت سست کو اپنی کشادہ ظرفی سے معاف کریں بطورِ خاص سراپا تقصیر راہی بےبقا کو معافی دے کر سکون قلب میسر فرمائیں - عین و کرم ہوگا
فقط والسلام