اپنی زندگی کو ہر کسی کے سامنے ظاہر نہ کریں۔
حسد اکثر وہیں سے پیدا ہوتا ہے جہاں لوگ آپ کے حالات اور وسائل کو جان لیتے ہیں۔
کوئی آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتا جب تک وہ آپ کی زندگی کی تفصیلات نہ جانتا ہو۔
کوئی منصوبہ ناکام نہیں ہوتا جب تک آپ خود اسے دوسروں کے سامنے نہ رکھیں۔ یاد رکھیں، راز آپ کے اختیار میں ہو تو وہ آپ کا قیدی ہے، لیکن جب آپ اسے کسی کو بتا دیتے ہیں تو آپ خود اس کے قیدی بن جاتے ہیں۔
بعض لوگ خیرخواہی کے نام پر بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
اپنے گھر اور خاندان کے لیے بھی حدود طے کریں۔
کوئی بھی شخص بار بار آپ کے گھر آ کر آپ کی کمزوریاں جان سکتا ہے۔ قریبی رشتہ داروں کے لیے بھی ایک حد مقرر کریں، کیونکہ ہر کوئی آپ کے راز کو محفوظ نہیں رکھ سکتا۔
اس کا مطلب یہ نہیں کہ تعلقات توڑ دیں، بلکہ یہ کہ تعلقات میں حد اور توازن قائم رکھیں۔
اپنی زندگی کے تمام پہلو کسی کے سامنے نہ رکھیں، کیونکہ انسان کے بدلنے میں وقت نہیں لگتا۔ جو کبھی سکون کا باعث ہوتے ہیں وہی وقت آنے پر پریشانی کا سبب بھی بن سکتے ہیں، اگر آپ نے انہیں اپنی کمزوریاں دکھا دی ہوں۔
اپنے راز کو سنبھال کر رکھیں۔
اپنے گھر اور خاندان کو غیر ضروری بے تکلفی سے محفوظ رکھیں۔
کامیاب منصوبے دوسروں کے ساتھ شیئر نہ کریں۔
خوشی اور غم دونوں میں اپنی زبان اور جذبات پر قابو رکھیں۔
حال پر نظر رکھیں اور مستقبل کو سامنے رکھ کر فیصلہ کریں ۔۔
از ۔۔۔محمد ساجد قاسمی