عورت کی نفسیات
۔۔۔۔۔۔۔
تحقیقات بتاتی ہیں
کہ جب عورت کو ایسا مرد مل جائے
جو سچائی کے ساتھ اس کی بات سنے
تو اس کا اس سے لگاؤ کئی گنا بڑھ جاتا ہے

بعض اوقات
خاموشی سے سن لینا
ہر قسم کی رومانوی باتوں سے زیادہ اثر رکھتا ہے

ایسا گلے لگانا
جو بیس سیکنڈ سے زیادہ دیر تک ہو
عورت کے اندر خوشی کے ہارمون کو نمایاں طور پر بڑھا دیتا ہے

کبھی کبھی
ایک سچی آغوش
ہزار وعدوں سے زیادہ کافی ہوتی ہے

عورت وہ باتیں بھی یاد رکھتی ہے
جنہیں مرد معمولی سمجھ کر نظرانداز کر دیتا ہے
ایک عام سا لفظ
یا ایک لمحے کی نظر

اسی لیے
جب وہ محبت کرتی ہے
تو تمہاری چھوٹی سے چھوٹی بات
اس کے لیے اپنی ذات کا حصہ بن جاتی ہے

سائنس کہتی ہے
کہ عورت کی دل سے نکلی ہوئی مسکراہٹ
ہر بناوٹ سے زیادہ خوبصورت ہوتی ہے

اس کی اصل خوبصورتی
سنگھار میں نہیں
بلکہ سچائی کے ایک لمحے میں ہوتی ہے

ایک ہاتھ کی نرم سی چھو
کبھی کبھی
الفاظ کے کئی صفحوں سے زیادہ اطمینان دے دیتی ہے

عورت کو سمجھنے سے پہلے
اس کے لمس کو محسوس کیا جاتا ہے
اس کے الفاظ بعد میں آتے ہیں

اور آخر میں

ہم ان لوگوں کے لیے لکھتے ہیں
جو فہم اور تہذیب کے اعلیٰ درجے پر ہیں
ان میں سے کچھ
پسندیدگی کے ساتھ پڑھتے ہیں
اور کچھ خاموشی سے

ان سب کے لیے
دل سے سلام
اور بھرپور قدر و احترام ۔۔۔
از۔۔۔محمد ساجد قاسمی