انسانیت کی خوبصورت مثال: عمان میں مدرسے نے مشکل وقت میں خوشبو بھارتی کے بچوں کو تعلیم دی

عمان: خوشبو بھارتی، جو پیشے سے ایک برہمن خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، انسانیت اور باہمی احترام کی ایک متاثر کن مثال بن کر سامنے آئی ہیں۔ خوشبو کے مطابق وہ ستمبر کے مہینے میں اپنے خاندان کے ساتھ عمان پہنچیں، جہاں حالات اس قدر خراب تھے کہ پیسے ختم ہو چکے تھے اور کسی بھی اسکول میں بچوں کا داخلہ ممکن نہیں ہو پا رہا تھا۔

ایسے کٹھن وقت میں ایک مدرسے نے آگے بڑھ کر خوشبو کے دو بیٹوں کو نہ صرف تعلیم دی بلکہ ہر ممکن مدد بھی فراہم کی۔ خوشبو کا کہنا ہے کہ اس مدد نے ان کے بچوں کا تعلیمی سال بچا لیا اور انہیں ایک نئی امید ملی۔

یہ واقعہ اس بات کی واضح مثال ہے کہ انسانیت، مذہب اور ذات پات سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کی مدد کا نام ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس خبر کو خوب سراہا جا رہا ہے م دیتا ہے کہ مشکل وقت میں ہاتھ بڑھانا ہی اصل انسانیت ہے۔۔اس محمد ساجد قاسمی