حضور نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم پر درود وسلام بھیجنا ایک مقبول ترین عمل ہے۔
یہ سنت الہٰیہ ہے۔
اس نسبت سے یہ جہاں شان مصطفی صلی الله علیہ وسلم کے بے مثل ہونے کی دلیل ہے، وہاں اس عمل خاص کی فضیلت بھی حسین پیرائے
میں اُجاگر ہوتی ہے،
کہ یہ وہ مقدس عمل ہے جو ہمیشہ کے لیے لازوال، لافانی اور تغیر کے اثرات سے محفوظ ہے،کیوں کہ نہ خدا کی ذات کے لیے فنا ہے،
نہ آپ صلی الله علیہ وسلم پر درود وسلام کی انتہاہے۔
الله تعالیٰ نہ صرف خود اپنے حبیب مکرم صلی الله علیہ وسلم پر درود وسلام بھیجتا ہے، بلکہ اس نے فرشتوں اوراہل ایمان کو بھی پابند فرما دیا ہے کہ سب میرے محبوب پر درودو سلام بھیجیں۔
اس لیے قرآن حکیم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے: بے شک الله اور اس کے (سب) فرشتے نبی صلی الله علیہ وسلم پر درود بھیجتے رہتے ہیں، اے ایمان والو! تم (بھی) اُن پر درود بھیجا کرو اور خوب سلام بھیجا کرو۔
(الاحزاب)