کسی انسان کی قدر جیتے جی کرنا،
مرنے کے بعد نہیں۔

جب انسان جیتے جی محبت کرتا ہے
 تو مرنے کے بعد بھی اس کے دل میں محبت ہی ہوتی ہے۔
انسان کی قدر اس کے جیتے جی کرنی چاہیے،
 مرنے کے بعد تو ہر کوئی تعزیت اور افسوس کرتا ہے،
ہر کسی کو اس کی یاد ستانے لگتی ہے۔
اصل قدر تو تب ہے جب انسان ہمارے درمیان موجود ہو۔
اس کی بات سنی جائے۔
اس کا خیال رکھا جائے۔
اس کی خوشی اور تکلیف کو سمجھا جائے۔
ہر انسان کی محبت کرنا ضروری نہیں ہے
 لیکن ہر انسان کی قدر کرنا بہت ضروری ہے۔
کسی کی نقل نہ کرے۔
 زندگی کو اپنے طریقے سے جیے۔
کوئی آپ کے ساتھ غلط رویہ اختیار کر رہا ہے تو یہ اس کی تربیت ہے۔
 اسے نظر انداز کرے۔
آپ اس کی قدر کر کے اپنی تربیت کی پہچان کرائیے۔
اس محبت کا کیا فائدہ جو انسان کے دنیا سے چلے جانے کے بعد دکھائی جائے؟
اس محبت کا کیا فائدہ جو جدائی کے بعد کی جاۓ
جب کسی کو ہماری محبت
 توجہ اور اپنائیت کی ضرورت تھی
تب ہم نے اسے نظر انداز کیا
اور اب اس کے جانے کے بعد افسوس کرتے ہیں۔
 قدر جیتے جی کیجیے
قدر پاس رہتے ہوئے کیجیے 
دور جانے کے بعد کیا فائدہ 
مرنے کے بعد تو سب ہی اچھے لگتے ہیں
کیونکہ مرنے کے بعد صرف یادیں رہ جاتی ہیں
انسان واپس نہیں آتا۔
عائشہ 🍁