اگر آپ کو کسی کا جواب وقت پر مل رہا ہے، تو آپ کو اس بات پر خوش ہونا چاہیے کہ آپ ان کے لیے خاص ہیں
میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو ہر کسی کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کریں
یا کسی کی بے رخی کے باوجود بار بار اس سے رابطہ کریں۔
میرے لیے کسی کو اہمیت دینا میرے دل کی سچائی ہے۔
مجھے دو چہرے رکھنے نہیں آتے
میں جب کسی کو خاص سمجھتی ہوں تو اسے اپنی مصروفیات میں سے وقت دیتی ہوں
اور کوشش کرتی ہوں کہ میری وجہ سے اسے کبھی یہ نہ لگے کہ وہ میرے لیے غیر اہم ہے۔
لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ میں اپنی عزت بھول کر کسی کی توجہ کے لیے ترستی رہوں
مجھے بھی خاص رہنا پسند ہے،
میں بھی چاہتی ہوں کوئی میری موجودگی کو محسوس کرے۔
میں بھی چاہتی ہوں کہ جس طرح میں دوسروں کے لیے وقت نکالتی ہوں،
اسی طرح کوئی میرے لیے بھی وقت نکالے۔
لیکن اگر کوئی مجھے نظر انداز کرتا ہے میرے ہونے اور نہ ہونے سے اسے کوئی فرق نہیں پڑتا،
تو میں آہستہ آہستہ اس سے اپنا رابطہ کم کر دیتی ہوں۔
میں شکایتیں کرنے، کسی کی توجہ کے لیے خود کو گرانے کے بجائے خاموشی اختیار کرنا بہتر سمجھتی ہوں۔
آپ ہی بتائیں ۔۔؟
جہاں میرے خاموش ہو جانے سے کسی کو کوئ فرق نہ پڑتا ہو وہاں الفاظ ضائع کرنے کا کیا فائدہ ۔
کسی سے دور ہو جانا میری انا کی علامت نہیں ہے۔ میں صرف وہاں سے پیچھے ہٹنا چاہتی ہوں جہاں میری قدر نہ ہو،
جہاں مجھے بار بار یہ احساس دلایا جائے کہ میری موجودگی کی کوئی خاص اہمیت نہیں۔
میں کسی سے نفرت نہیں کرتی،
نہ ہی کسی کے لیے اپنے دل میں برائی رکھتی ہوں۔
بس یہ میری زندگی کا سادہ سا اصول ہے
جو مجھے اہمیت دے گا، میں اسے دل سے اہمیت دوں گی۔
کیونکہ رشتے ایک دوسرے کی قدر کرنے سے ہی قائم رہتے ہیں،
زبردستی کسی کی زندگی میں جگہ بنانے سے نہیں۔
اگر کسی کو میرا جواب وقت پر مل رہا ہے، تو خوش رہیے کہ آپ میرے لئے خاص ہے
جہاں مجھے اپنی قدر محسوس ہونا بند ہو جائے، وہاں میں خاموشی سے خود کو پیچھے کر لیتی ہوں۔
کوئی مجھے اگنور کرے تو مجھے بہت کُڑھن محسوس ہوتی ہے
میں کسی کو اگنور نہیں کرتی
کوئی مجھے اگنور کرے یہ بھی مجھے برداشت نہیں ہوتا
یہ میری انا نہیں، میری عزتِ نفس ہے
عائشہ 🍁