
جامعہ مظاہر علوم وقف سہارن پور کی مایہ ناز "انجمن طلبۂ میوات مظاہر علوم وقف سہارن پور" کی گذشتہ سال (1446/47) کی مکمل روداد اور کارکردگی پر مشتمل بندہ کا یہ مرتب کردہ کتابچہ بہ نامِ "داستانِ فکر وعمل" 64/ صفحات پر مشتمل بہت جلد بہ شکلِ "PDF" آپ کی خدمت میں ہوگا۔ ان شاء اللہ تعالی
گذشتہ سال (1446/47ھ) میں جامعہ مظاہر علوم (وقف) سہارن پور میں زیرِ تعلیم رہنے والے میواتی طلبہ اس حوالے سے بڑے ہی خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ صحافتی سرگرمیوں میں مکمل حصہ لیا اور جامعہ ہذا میں لمبے عرصے سے موقوف روایت کو پھر سے زندہ کر کے میوات کا نام روشن کیا۔
اس کتابچہ میں گذشتہ سال انجمن طلبۂ میوات کی مکمل روداد سپردِ قرطاس کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ دو تأثراتی مضمون بھی کتابچے کا حصہ ہیں، اس کے علاوہ طلبۂ میوات مظاہر علوم وقف (1446/47ھ) کی فہرست، ترانۂ مظاہر علوم، انعامی پروگرام کے دعوت نامے اور اشتہار وغیرہ کے عکس بھی شاملِ کتابچہ ہیں۔
بہ قلم: عبداللہ یوسف
28/ربیع الثانی 1448ھ۔
11/اکتوبر 2026ء اتوار