تمام عورتوں کو ایک جنس سے پیدا کیا ہے لیکن کوئی آپ کے لئے جائز اور کوئی ناجائز ۔۔۔کیوں؟
09 اکتوبر، 2026
اچھا! سنا ہوگا آپ نے بھی،
کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ جب ہر کام اللہ تعالیٰ کی مشیت سے ہوتا ہے
تو پھر انسان گناہ کیوں کرتا ہے؟
یہ کیسے ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ نے شراب کو پیدا کیا ہو
اور پھر اسی کو حرام بھی قرار دیا ہو؟
شیطان کو پیدا کیا،
لیکن پھر اس کی پیروی کرنے سے منع بھی فرمایا۔
میرے عزیزو!
زہر بھی تو اللہ تعالیٰ نے ہی پیدا کیا ہے اور اسے نقصان دہ بھی قرار دیا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے ہر چیز پیدا کرنے کے ساتھ
یہ بھی بتایا ہے کہ آپ کے لیے کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔
یہ نہ دیکھو کہ اللہ تعالیٰ نے یہ چیز کیوں پیدا کی ہے،
بلکہ یہ دیکھو کہ اس کے بارے میں حکم کیا دیا ہے۔
اب آپ یہ دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ نے تمام عورتوں کو ایک ہی جنس سے پیدا کیا ہے،
لیکن ان میں کسی کو آپ کے لیے جائز قرار دیا ہے اور کسی کو ناجائز۔
اب آپ بیوی کی حیثیت سے بہن کی طرف جائیں اور سوال کریں کہ جب دونوں عورتوں کو اللہ تعالیٰ نے ایک جیسا پیدا کیا ہے،
تو ایک حلال اور ایک حرام کیوں ہے؟
اللہ شراب پیدا کرے اور اسے حرام بھی قرار دے، زہر پیدا کرے اور اسے نقصان دہ بھی بنائے،
لہٰذا کسی چیز کا اللہ کی پیدا کردہ ہونا
اس کے حلال ہونے کی دلیل نہیں۔
یہ نہ دیکھو کہ
"کس نے پیدا کیا؟"
بلکہ یہ دیکھو کہ
اللہ نے اس کے بارے میں کیا حکم دیا۔
عائشہ 🍁