*خوشی کی انتہا نہ رہی*

(تسہیل القرآن منصۂ شہود پر مصنف حضرت مولانا محمد شمشاد رحمانی قاسمی استاذ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم وقف دیوبند و نائب امیر شریعت امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ)

ماشاءاللہ مبروک الف مبروک 🎉 🎉

ایک مشفق اور صاحبِ تدبر و تفقہ استاذِ محترم کی طرف سے قرآنِ کریم کی گہرائیوں کو سادہ، شیریں اور سہل الفہم انداز میں پیش کرنے والی مایہ ناز تصنیف *"تسہیل القرآن"* کا منصۂ شہود پر آنا اہلِ علم کے لیے مسرت و شادمانی، اور طالبانِ علومِ نبویہ کے لیے راحت و طمأنینہ کا باعث ہے۔ اس گراں مایہ خدمتِ قرآنی پر میں دلی مسرت، قلبی مباکباد، صمیمی تہنیت اور نہایت عالمانہ تحسین پیش کرتا ہوں۔

یہ کتاب محض ایک شرح یا تفسیر نہیں؛ بلکہ اہلِ علم کی نظر میں حُسنِ بیان، حسنِ ترتیب، صفائے معانی، جودتِ اسلوب، رفعتِ فکر، وسعتِ مطالعہ اور عمقِ نظر کا حسین امتزاج ہے۔ مصنفِ محترم نے نہایت لطیف پیرایے میں قرآن کے مشکل مباحث کو سہل، دقیق نکات کو واضح، غامض مسائل کو روشن، اور معانیِ عالیہ کو قریبُ الفہم بنا کر ایک عظیم کارنامہ انجام دیا ہے۔

*"تسہیل القرآن"* دراصل قلبِ قرآنی کی توضیح، اسرارِ الٰہی کا انکشاف، معارفِ ربانی کا ابلاغ، اور علومِ سماویہ کی نشر و اشاعت کا ایک مقدس و مبارک سفینہ ہے، جو یقیناً تلاوت کرنے والوں کے لیے بصیرت، پڑھنے والوں کے لیے معرفت، پڑھانے والوں کے لیے سند اور سیکھنے والوں کے لیے سندِ امتیاز ثابت ہوگا۔

مصنفِ محترم و مکرم نے اپنے کمالِ علم، پختگیِ فکر، وسعتِ مطالعہ، اور مضبوط علمی پسِ منظر کے ساتھ اس کتاب کو ایک ایسا شاہکار بنا دیا ہے جسے بجا طور پر عصرِ حاضر کی بہترین تفسیری کاوشوں میں شمار کیا جا سکتا ہے۔

بندہ خصوصی بارگاہِ ایزدی میں سر بسجود ہوکر دعا گو ہے کہ اللہ رب العزت استاذِ محترم کی اس عظیم کاوش کو امت کے لیے نافع، مصنف کے لیے موجبِ درجات، اور ہمارے لیے باعثِ خیر و برکت بنائے۔ ربِّ کریم ان کی اس سعیِ مسعود کو قبولیت و مقبولیت کی خلعتوں سے نوازے، ان کے علم میں مزید برکتیں، وسعتیں اور رفعتیں عطا فرمائے، اور انہیں قرآن و سنت کی مزید خدمت کی توفیقِ ارزانی مرحمت فرمائے۔

جزاکم اللہُ عنّا وعنِ المسلمین خیر الجزاء

وَبارک اللّٰہ فی عمرِک وعِلمِک وقلمِک وآثارک

*خاکسار و دعاؤں کا خواستگار 🤲🏻*

*مولانا فضیل اختر قاسمی بھیروی*

*متعلم جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد تلنگانہ*

1/12/2025 سوموار