سینے سے دوپٹہ کہاں غائب ہو گیا ۔۔؟
میں نے ایک بات پر غور کیا
 آج کا فیشن دوپٹہ ( اسکارف ) پہلے سر پر تھا 
پھر پھسل کر سینے پر آیا 
پھر کاندھے کی زینت بنا اب دوپٹہ غائب ہی کر دیا
لڑکیوں کو دیکھو 
 سوشل میڈیا پر، گلی بازار میں۔ 
ہم نے اکثر دیکھا ہے گھر میں لڑکیاں برتن دھوتی ہیں تو دوپٹہ سر سے غائب ہے
بیت الخلاء میں جاتی ہے دوپٹہ خونٹی پہ ٹنگا ہے
 کپڑے دھل رہی ہیں دوپٹہ آس پاس بھی نہیں
ایک اور نیا رواج
 وہ کیا ہے
نائٹ ڈریسز 
اتنی شارٹ ہوتی ہے 
کنواری لڑکیاں پہنے گھومتی ہے 
ابو جی بھی وہیں ہے 
بھائی بھی وہیں ہے 
نام نائٹ ڈریسز لیکن آدھے دن تک اسے ہی پہن کر گلیوں میں گھومتی ہے 
ہم نے کل کسی کو ٹوکا ۔ کہتی ہے یارررر گرمی کی وجہ سے پہنا ہے
میں۔۔۔۔۔۔ کیوں ان میں ای سی لگی ہے کیا 😂
جہاں میں رہتی ہوں وہاں مسلمانوں کی آبادی ہے آس پاس کوئ بھی غیرمسلم نہیں ہے 
میرے علاقے کے یہ حالات ہے
ماڈرن علاقے کے کیسے ہوگیں۔۔۔
سوچ کر ہی حیرت ہوتی ہے
حجاب سے چہرہ تو چھپا لیا، لیکن جس چیز سے نظر سب سے پہلے ٹھوکر کھاتی ہے، جس سے فتنہ سب سے زیادہ جنم لیتا ہے، وہ کھلے عام چھوڑ دیا 
یہ کیسا دور آ گیا؟ 
جہاں جسم دکھانا "کانفیڈنس" کہلانے لگا
حجاب_ منہ پر کپڑا لپیٹ نے کا نام نہیں ہے 
حجاب سب سے پہلے دل زخمی کرنے والی چیزیں (باقی آپ سمجھدار ہے ) جو کھلی ہے انہیں ڈھانپنے کا نام ہے 
مرد کی فطرت کمزور ہے، اور شیطان اسی کمزوری کا فائدہ اٹھاتا ہے۔ 
اور جب معاشرہ خود ہی گناہ کے سبب کو سجا سنوار کر راستے پر بھیج دے،
 تو پھر شکایت کس سے۔۔؟
مردوں سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سینہ نہیں ڈھپتا 
 نظریں نہیں جھکتیں   
 پوچھتی ہیں پھر کیوں
 معاشرہ بے سکون ہے

عائشہ 🍁