ذرا اپنی اولاد کے چہروں کو غور سے دیکھیے... پھر دل سے کہیے
الحمد للہ!
کیونکہ یہی وہ نعمت ہے جس کے لیے نہ جانے کتنے گھر برسوں سے دعاؤں میں بھیگ رہے ہیں، کتنی آنکھیں ہر رات اشک بہاتی ہیں، اور کتنے دل ایک ننھی سی آواز سننے کو ترس رہے ہیں۔
اگر اللہ نے آپ کی گود آباد کی ہے تو اس نعمت کی قدر کیجیے، شکر ادا کیجیے، اور اپنی اولاد کو ایمان، اخلاق اور محبت کی بہترین تربیت دیجیے۔
نعمتیں صرف ملنے سے نہیں، ان کا شکر ادا کرنے سے باقی رہتی ہیں۔

﴿اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ ﴾
اللہ تعالیٰ ہماری اولاد کو نیک، صالح، دین کا خدمت گزار اور ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین



کاتبۃالحروف/ اُم حمدان سدھارتھ نگری 💫💫💫