الحمدللہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی رسولہ الکریم اما بعد
اس کی سب سے اہم وجہ عورتوں پر دینی محنت کی کمی ہے مرد تو جمعہ یا جلسوں میں پھر بھی کچھ نہ کچھ دین کی باتیں سن لیتا ہے
مگر عورتوں میں بیانات دینی کتابوں کی تعلیم وغیرہ کا کوئی نظم نہیں مرد حضرات اپنے گھروں میں دینی تعلیم و تربیت کی فکر بھی نہیں کرتے تو عورتیں دینی تعلیم سے اکثر نابلد رہتی ہیں اسے نہ اسلام کی حقانیت کا پتہ نہ ایمان کی اہمیت معلوم دوسری جانب بے پردگی اور موبائل کی کثرت کی وجہ سے ہندو نوجوان باقاعدہ پلاننگ سے کام کر کے مسلمان لڑکیوں سے دوستی یاری کر کے عشق و محبت کے جال میں پھنساتے ہیں انہیں لالچوں میں الجھاتے ہیں بس پھر کیا ہے ہماری لڑکیاں ناسمجھی میں چلی جاتی ہیں نہ ان کی دنیا بنتی ہے نہ ہی آخرت باقی رہتی ہے اور وہ دونوں جہاں کی نعمتوں سے محروم ہو جاتی ہے
ایک اہم اور بڑا سبب مسلمانوں نے اپنی تعلیمی اداروں کی کمی بھی ہے جس کی وجہ سے یہ لڑکیاں عصری تعلیم حاصل کرنے کے لیے غیروں کے اداروں میں جاتی ہیں اور وہاں ماحول ہی انہیں مشرکانہ و ملحدانہ میسر آتا ہے بس اعلی تعلیم کے چکر میں وہ فرنٹ شپ میں مبتلا ہو کر ایمان س ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں