ہر کسی کے سامنے دل مت کھولو
دل ایک امانت ہے۔
اسے ہر چوراہے پر مت رکھو۔
کہاوت سنی ہوگی کہ دیواروں کے بھی کان ہوتے ہیں
اسلیئے ہر دل کو راز مت بتاؤ
سوال ۔۔۔۔۔
تو پھر کس کو بتائیں
کس کے سامنے دل کھولیں؟
جواب ۔۔۔۔۔
اللہ کے سامنے ۔۔
وہی ہے جو آپکی باتیں راز رکھ سکتا ہے بغیر بتائے بھی سب جانتا ہے
قلم کے سامنے۔۔
جو دل میں ہو لکھ ڈالو دل ہلکا ہو جاتا ہے
اُن لوگوں کے سامنے۔۔۔
جنہیں آپ آزما چکے ہیں
جنہونے مشکل میں ساتھ نہیں چھوڑا
یاد رکھیں
دل ہر دروازے پر نہیں کھولے جاتے۔
کیونکہ دنیا میں مخلص کم اور تماشائی بہت زیادہ ہیں
ہم انسان ہیں۔
دل میں کوئی بات ہوتی ہے تو لگتا ہے کسی سے کہہ دیں۔
تکلیف ہو تو لگتا ہے کوئی سمجھ جائے گا۔
لیکن سچ یہ ہے کہ ہر سننے والا مخلص نہیں ہوتا۔
کچھ لوگ آپ کا درد سنتے ہیں تاکہ دوسروں کو سنا سکیں۔
کچھ آپ کے آنسو دیکھ کر تسلی نہیں، تماشا ڈھونڈتے ہیں۔
کچھ آپ کی کمزوری جان کر آپ کے خلاف ہتھیار بنا لیتے ہیں۔
باتیں سب سنتے ہیں،
سمجھتا کوئی نہیں
درد سب پوچھتے ہیں،
مٹاتا کوئی نہیں
اس لیے اے دل!❤️
چپ رہنا سیکھ لے
ہر شخص کہنے کو اپنا
پر اپنا کوئی نہیں
عائشہ 🍁