غیر حاضر دماغ نیوز چینل کی خصوصی رپورٹ

غیر حاضر دماغ نمائندے کے مطابق، صدائے قلم کے معزز ایڈمن صاحب نے ایک زبردست مقابلے کا اعلان کیا، مگر افسوس کہ پچھلی مرتبہ کی طرح اس مرتبہ بھی خواتین حضرات میدان مار لے گئیں۔

ذرائع کے مطابق، مرد حضرات میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ انہوں نے خواتین حضرات کے خلاف احتجاجی دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مقابلہ نہیں بلکہ تاریخ کی سب سے بڑی دھاندلی ہے، اور ہم اس دھاندلی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

غیر حاضر دماغ نمائندے کے مطابق، مرد حضرات نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ اس مرتبہ ایڈمن صاحب کو ایسی سزا دی جائے گی کہ ان کی آنے والی نسلیں بھی اس مقابلے کا نتیجہ یاد رکھیں گی۔

مرد حضرات کا کہنا ہے کہ اول، دوم اور سوم آنے والی خواتین حضرات مبارکباد کی مستحق نہیں، بلکہ انہوں نے مرد حضرات کے حقوق پر ایسا ڈاکہ ڈالا ہے جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔

ذرائع کے مطابق، مرد حضرات نے اعلان کیا ہے کہ جس طرح دنیا میں "حقوقِ نسواں" موجود ہیں، اسی طرح اب میدان میں "حقوقِ مرداں" کا نعرہ بھی بلند کیا جائے گا، تاکہ مردوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کیا جا سکے۔

غیر حاضر دماغ نمائندے کے مطابق، حالات اس نہج تک پہنچ چکے ہیں کہ ممکن ہے جلد ہی ایڈمن صاحب کو صدائے قلم کی ایڈمن شپ کی کرسی سے ہٹا دیا جائے اور ان کی جگہ ایسا ایڈمن مقرر کیا جائے جو آنکھیں بند کر کے صرف مرد حضرات کو پوزیشنیں عطا کرے۔

مزید اطلاعات کے مطابق، نظام مکمل طور پر خلط ملط ہو چکا ہے۔ مقابلے کے نتائج نے کئی دل توڑ دیے ہیں اور کئی حضرات انصاف کے حصول کے لیے نئے راستے تلاش کر رہے ہیں۔

فی الحال غیر حاضر دماغ نمائندہ اجازت چاہتا ہے۔ ان شاء اللہ جلد حاضر ہوں گے ایک نئی خبر، نئے انکشاف اور نئے نیوز چینل کے ساتھ۔

تب تک کے لیے دیکھتے رہیے:
"غیر حاضر دماغ نیوز