اللّٰہ کون ہے ۔۔۔۔۔۔۔؟
اللّٰہ وہ ہے جو تھا جب کچھ بھی نہ تھا۔
اللّٰہ وہ ہے جو ہے جب سب نے چھوڑ دیا۔
اللّٰہ وہ ہے جو سن لیتا ہے جب کوئی نہیں سنتا۔
اللّٰہ وہ ہے جو دیکھتا ہے جب آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔
اللّٰہ وہ ہے جو ماں سے زیادہ مہربان ہے۔
اللّٰہ وہ ہے جو دوستوں سے زیادہ قریب ہے۔
اللّٰہ وہ ہے جو رازوں کا سب سے بڑا محافظ ہے۔
اللّٰہ وہ ہے جو ہمارے دل کے زخموں کو جانتا ہے۔
اللّٰہ وہ ہے جو ہماری خاموشیوں کو سنتا ہے۔
اللّٰہ وہ ہے جو ہمیں ٹوٹنے سے پہلے تھام لیتا ہے۔
اللّٰہ وہ ہے جو ہمارے آنسوؤں کو سکون میں بدل دیتا ہے۔
اللّٰہ وہ ہے جو اندھیروں میں روشنی کر دیتا ہے۔
اللّٰہ وہ ہے جو ناکامیوں کو کامیابی میں بدل دیتا ہے۔
اللّٰہ وہ ہے جو ناممکن کو ممکن بنا دیتا ہے۔
اللّٰہ وہ ہے جو بے آسرا کو سہارا دے دیتا ہے۔
اللّٰہ وہ ہے جو گرتے ہوئے کو سنبھال لیتا ہے۔
اللّٰہ وہ ہے جو بھٹکتے ہوئے کو رستہ دکھا دیتا ہے۔
اللّٰہ وہ ہے جو تھکے ہوئے کو قرار دے دیتا ہے۔
اللّٰہ وہ ہے جو ٹوٹے ہوئے کو جوڑ دیتا ہے۔
اللّٰہ وہ ہے جو رزق دیتا ہے جب جیب خالی ہو۔
اللّٰہ وہ ہے جو شفا دیتا ہے جب دوا اثر نہ کرے۔
اللّٰہ وہ ہے جو معاف کر دیتا ہے جب سب حساب مانگیں۔
اللّٰہ وہ ہے جو نواز دیتا ہے جب ہم نالائق ہوں۔
اللّٰہ وہ ہے جس کے بغیر کچھ نہیں۔
اللّٰہ وہ ہے جس کے ساتھ سب کچھ ہے۔
اللّٰہ "أَحَدٌ، صَمَدٌ" ہے۔
اللّٰہ "الْحَيُّ الْقَيُّومُ" ہے۔
اللّٰہ "الرَّحْمَٰنُ الرَّحِيمُ" ہے۔
اللّٰہ "اَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ" ہے۔
لوگ بدل جاتے ہیں...
اللّٰہ وہ ہے جو کبھی نہیں بدلتا۔
حالات بدل جاتے ہیں...
اللّٰہ وہ ہے جو حالات بدل دیتا ہے۔
دل ٹوٹ جاتے ہیں...
اللّٰہ وہ ہے جو دل جوڑ دیتا ہے۔
اللّٰہ وہ نور ہے جو دلوں کے اندھیرے مٹا دیتا ہے
اللہ سکون ہے
اللّٰہ کوئی تصور نہیں۔
کوئی دھندلا خیال نہیں۔
بلکہ وہ سچ ہے۔
جو ہر دھڑکن کے ساتھ "أَحَدٌ، صَمَدٌ" کی گواہی دیتا ہے۔
اللّٰہ وہ ہے جس کے بغیر کچھ نہیں
اور
جس کے ساتھ سب کچھ ہے
اس لیے ہر سانس میں کہو...
اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ
لا الہ الا اللہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم🌹
عائشہ 🍁