الحمدللہ
الحمدللہ رب العلمین
اللہ تعالیٰ نے بیٹیوں کو رحمت بناکر بھیجا ہے
اور خود محسن اعظم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم انھیں بیٹیوں 👰 کی عزت وناموس کے محافظ بنے ،
جسے آج بعض لوگ زندگی کا بوجھ سمجھ بیٹھے ہیں
کئی واقعات ایسے ملتے ہیں کہ والدین نے اپنی بیٹیوں👰 کے ساتھ ناانصافی کی
وہ ناانصافی چاہے ترکے میں ہو
یا جائیداد میں
والدین اکثر سب کچھ بیٹوں کے حوالے کرتے ہیں
کہ بیٹا بڑا ہوگا پڑھ لکھ کر نوکری لگنے کے بعد ہماری خدمت کریگا ہم عیش کی زندگی بسر کریں گے
لیکن اس بات کا نتیجہ کئی بار ظاہر ہوچکا ہے کہ بعض بیٹے بڑے ہونے کے بعد کہہ دیتے ہیں(شادی سے پہلے کچھ رحم دلی بچے کے دل سے ظاہر ہوتی ہے)
اپنا الگ انتظام کرلو ہمارے بیوی بچوں کو کافی تکلیف ہوتی ہے
وہ آپ کے نوکر تو نہیں ہی آپکی کھانسی برداشت کریں اور آپکا بلغم اٹھائیں
افسوس
اسکے باوجود بھی اب تک معاشرہ نہیں سمجھا
اور بیٹوں کے ان رویوں سے والدین کے منفی سوچ پر اب تک اثر نہیں پڑا
اوربیٹوں کی ان تلخ کامیوں کے بعد یہی وہ وقت ہوتا ہے جب والدین کی الٹی گنتی شروع ہوجاتی ہے
پھر والدین اپنے بیٹے کےگھر🏡 سےبستر باندھ کر انھیں بیٹیوں کے گھر🏠 جاکر زندگی بسر کرتے ہیں
جنکے ساتھ نا انصافی کر چکے ہوتے ہیں
اور ان سب چیزوں کے باوجود بیٹیاں اپنے والدین کو آنکھوں👁️پر اٹھاتی ہیں
شکوہ کناں نہیں ہوتی
اور اسی کے ساتھ بھائیوں کا کردار دیکھ لیں
والدین کی وفات کے بعد بھائیوں کے بھی کچھ ایسے رنگ عیاں ہوتے ہیں
والدین کی چھوڑی جائیداد میں سے بہنوں کو حصہ نہیں دیتے جسکو شریعت نے مقرر کیا ہے
اگر کوئی فرد بھائیوں سے پوچھے کہ آپ نے بہنوں کو حصہ کیوں نہیں دیا؟
کیا جواب دیتے ہیں
نہیں جی
وہ ناں
!بہنوں نے معاف کردیا ہے
ہم نے بڑی کوشش کی وہ اپنا حصہ لے لیں لیکن وہ اپنا حصہ نہیں لیتیں ہم کیا کرسکتے ہیں
اوردوسری بات ویسے بھی انکے پاس جائداد پہلے بھی زیادہ ہے
اگر نہ لیں تو انھیں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا
افسوس
بہنیں اگرچہ مرچ مصالحہ ساتھ زندگی سے جنگ کررہی ہوں
بھائیوں کے نزدیک بہنوں کے پاس سب کچھ ہے
بھائیو اور بہنو
آپ جب والدین بنیں تو بیٹیوں کا خاص خیال رکھنا
اگر نا انصافی کی آپکی بھی الٹی گنتی شروع سکتی ہے
آئیے
ایک بیٹی کی والد سے محبت بھرے انداز میں گفتگو پڑھتے ہیں
مجھے اتنا پیار نہ دو بابا
کل جانا مجھے نصیب نہ ہو
یہ جو ماتھا چوما کرتے ہو
کل اس پہ شکن عجیب نہ ہو
میں جب بھی روتی ہوں بابا
تم آنسو پونچھا کرتے ہو
مجھے اتنی دور نہ چھوڑ آنا
میں دور ہوں اور تم قریب نہ ہو
میرے ناز اٹھاتے ہو بابا
میرے لاڈ اٹھاتے ہو بابا
میری چھوٹی چھوٹی خواہش پہ
تم جان لٹاتے ہو بابا
کل ایسا نہ ہو اک نگری میں
میں تنہا تم کو یاد کروں
اور رو رو کے فریاد کروں
اے اللہ میرے بابا سا
کوئی پیار جتانے والا ہو
میرے ناز اٹھانے والا ہو
میرے بابا مجھ سے عہد کرو
تم مجھے چھپا کے رکھوگے
دنیا کی ظالم نظروں سے
تم مجھے بچا کے رکھوگے 🥺❤️🩹
عروہ الجراح
والسلام علیکم