الحمدللہ
الحمدللہ رب العالمین
اللہ تعالیٰ ہمیں دنیا و آخرت میں کامیابی نصیب فرمائیں
بھائیو اور بہنو
کچھ دیر قبل ایک عجب سانحہ ہوا
کہ بندہ نے دو گھنٹے بلکہ اس سے بھی زائد خرچ کرکے ایک مضمون لکھا 
جسکا عنوان تھا 
قلمکاروں سے ایک گزارش! 
پھر اسے شائع کیا لیکن نیٹ کے کمزور ہونے کی وجہ سے وہ شائع نہیں ہوا بلکہ مواد جو جمع کیا تھا وہ بھی ضائع ہوگیا ہے
بہت پریشانی ہوئی 
ایسی حالت بن گئی ہے 
جیساکہ ظلم کا طوفان گرپڑا ہو۔
بار بار
دل پر چوٹ لگ رہی ہے
پتہ نہیں کیا ہوگیا ہے 
مضمون انتہائی عمدہ تھا 
لیکن اللہ کو جیسے منظور ہوگا 
بندہ اسی پر راضی ہے غم اگرچہ برقرار ہے
لکھتے وقت بھائی مولنا نعمان  ہاشمی صاحب بھی ساتھ تھے 
انھوں کہا مضمون جلدی لکھیں باہر چلتے ہیں 
یہ کہہ کر باہر چلے گئے
تھوڑی دیر بعد آۓ فرمایا بھائی جان جلتی کریں ٹائم کم ہے  باہر جانا ہے
میں نے کہا ابھی مضمون شائع کرنے والا ہوں 
انھوں نے فرمایا پہلے مجھے مضمون پڑھنے دیں پھر شائع کرنا دیر تو ویسے بھی ہوگئ چلیں آپکا مضمون پڑھ لیتے ہیں

مضمون پڑھنے کے بعدفرماتے ہیں 
مجھے یقین نہیں آتا آپ ایسا لکھ سکتے ہیں 
میں نےکہا کوئی مسئلہ نہیں اب یقین  نہیں آیا تو دیر سے یقین آجائیگا
فرمانے لگے نہیں اب تو یقین آگیا ہے 
پھر فرمایا شائع کرنے کے بعد مجھے بھیجنا میں اپنے واٹس ایپ چینل میں بھیجوں گا 
میں نے کہا ٹھیک ہے 

چلییں اب مجھے پہلے مضمون تو شائع کرنے دو
کچھ ہی دیر میں مضمون شائع کیا 
مضمون شائع بھی نہیں ہو اور مواد بھی ضائع ہوگیا ہے

بس یہی کہتا ہوں 
انا للہ وانا الیہ راجعون
انشاء اللہ 
پھر کبھی موقع ملا
اسی مضمون کو دوبارہ لکھوں گا
آپ دعا فرمائیں گے
والسلام علیکم
عروہ جی