یہ بات بالکل صحیح ہے کہ وقت کو روکا نہیں جا سکتا ۔لیکن یہ بات یاد رکھنا چاہیے کہ وقت کو وقت سے بھی زیادہ قیمتی چیزوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔جیسے نیکیاں ۔جیسے نافع علم،طاقت میں، دولت میں ۔اپنے رستوں کو مضبوط کرنے میں ،اپنے تعلقات کو وسیع کرنے میں انہیں مضبوط کرنے میں اور ہم پر جن جن کے جس جس طرح کے حق ہیں ان کو ادا کرنے میں ۔
سو جب بھی اپ کو ایسا لگے کہ اپ کو کوئی وقت چند منٹ یا چند گھنٹے مل رہے ہیں فرصت کے تو اپ فورا اس وقت کو مندرجہ بالا یعنی اوپر دیے گئے ضروری کاموں میں شرف کریں ۔اگر اپ نے ایسا کرنا شروع کیا تو بڑھاپے میں کسی کو اپ کے کارنامے دیکھ کر یہ یقین نہیں ہوگا کہ ایک اکیلا ادمی اپنی زندگی میں اتنا کام کر سکتا ہے ۔
 *یہ باتیں عمل میں لانے کی ہے صرف تعریف کرنے کی نہیں* 🌹💐