الحمدللہ
الحمدللہ رب العلمین
اللہ تعالیٰ ہمیں موت کی تیاری نصیب فرمائیں
آمین
آج دل بہت افسردہ وپریشان 
گویا کہ غم والم کے پہاڑ 🗻 ٹوٹ پڑے ہوں
ہمارے پیارے دوست بھائی عمر فاروق رحمت اللہ علیہ
دنیاں سے رحلت فرما گئے ہیں
😭😭😭😭😭
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون 
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
بھائی کی نسبت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس یار سے ملتی تھی جسے دنیاں عدل و انصاف کا پیکر مرشدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نام سے جانتی ہے
رب العلمین اسی نسبت کے صدقے بھائی جان کی بخشش فرمائیں
آمین ثم آمین
بھائی جان
ہمارے بہت پیار دوست تھے کیا ہی ہنسی مزاق ہوتی تھی 
کبھی ایک دوسرے ناراض😓 ہوتے پھر کچھ ہی دیر میں راضی 💞ہو جاتے
کبھی ایک دوسرے کو تنگ بھی کرتے تھے پھر اچانک محبت کی محفل بھی سجالیتے تھے
کبھی سیر وتفریح🛤️ کا سوچ کر اچھے انداز سے سیر وتفریح کرتے تھے
ہاں اب بھی کلاس 🏛️میں اکھٹے بیٹھنا یادآرہا ہے 
ایک دوسرے کو سبق سنانا
بہت کچھ لکھنے کا میرے پاس موجود ہے
لیکن مختصر کرتے ہوے کہتا ہوں بھائی جان ہم سے اچانک جدا ہوگئے
ایک افسوس 😭یہ کہ وفات کی خبر بندہ کو دیر سے ملی جسکی وجہ سے بندہ جنازے میں شرکت نا کرسکا 

چلو آخری بار بھائی کا دیدار تو کرلیتے
لیکن
کیا کرسکتے تھےموت کا وقت متعین ہے کسی
 کیلیے بھی تھوڑی سی رعایت نہیں ہے 

بھائیو اور بہنو
اچانک سوچ آئی کہ دوستوں کے کافی حقوق ہوتے ہیں 
ان میں سے ایک حق ایک یہ ہیکہ
دوست کی اگر وفات ہوجاے تو اس کیلئے ایصال ثواب کرنا
ناجانے دوست کس حالت میں ہوگا 😓
قبر ہر طرف سے بند😭
 نا کسی کا آنا جا نا 🚶
دنیا میں آگر کوئی مسئلہ ہوتا تو دوست کی مدد کو فوری پہنچتے تھے لیکن وہاں (قبر میں)کیسے ؟پہنچو گے 
تو ایک راستہ ملا دوست کی مدد کرنے کا وہ ایصال ثواب کرنا
ہاں😭😭 ایصال ثواب کرنا
تو فوراً ایصال ثواب کی تربیت بنائی 
درود واستغفار
کلمہ کا ورد
قرآن مجید کی تلاوت کرکے بھائی جان کو ایصال ثواب کرہاہوں
دوستی کا حق اب بھی ادا کررہاہوں
کہ دوست قبر میں بھی پریشان نہ ہو
جب بھی دعا کیلیے ہاتھ 🤲اٹھاۓ تو بھائی جان کیلے دعا کی ہے

توجہ
ان تمام باتوں کا لکھنا دراصل آپ کو یہ بتانا مقصود ہے 
کیا ہم دوستوں کی وفات پر ایصال ثواب کرتے ہیں یا نہیں !
کرتے ہیں تو  سبحان اللہ العظیم
اگر نہیں کرتے تو کیوں؟
کیا دوستی کو فقط جینے تک محدود رکھا تھا ؟
اگر جینے تک محدود رکھا تھا
 یہ دوستی نہیں کچھ اور چیز تھی
دنیا میں جسکے بغیر ایک پل بھی نہیں رہتے تھے
 آج اسکی وفات پر تھوڑا روکر جارہے ہیں کیا فائدہ ایسی دوستی کا

یہی سوال بہنوں سےہے

کیا آپ نےپیاری دوست سہیلی کی
وفات پرآپ ایصال ثواب کیا ہے
جسکے بغیر آپ کھانا نہیں کھاتے تھی
جسکے بغیر شوپنگ نہیں کرتی تھی 
جسکے بغیر کوئی خوشی اچھا طرح نہیں مناتی تھی 
جسکے بیمار ہونے پر اپنا کھانا بھول جاتی تھی
جسکے بغیر آپ سکول ومدرسہ نہیں جاتی تھی 
کچھ یادآرہا ہے یا نہیں🤔
کیا کبھی انکیلے ایصال ثواب کیا ہے 
کیا اللہ میاں کے سامنے روکر سسکیاں لیکر بہن کیلیے مغفرت کی دعا کی ہے
  اگر دعا کی ہے تو الحمدللہ رب العلمین
نہیں کی یہ دوستی نہیں تھی 
کچھ اور تھا
بھائیو اور بہنو
اب بھی دوستی کا حق ادا کرسکتے ہیں 
اگر کرنا چاہیں

تو بتائیے
کہ کون کون دوستی کا حق ادا کریگا

والسلام علیکم
عروہ جی