الشیخ اسلم الہندی 🇮🇳

میری ناقص رائے میں نئے اسلامی سال یا محرم الحرام کے آغاز پر باقاعدہ Wish یا Greeting کرنے کا واضح ثبوت احادیثِ مبارکہ اور آثارِ صحابہؓ میں نہیں ملتا، اس لیے احتیاط یہی معلوم ہوتی ہے کہ خود سے اس کی ابتدا نہ کی جائے۔

البتہ اگر کوئی شخص آپ کو Wish کر دے یا مبارکبادی دے دے تو جواب میں اچھی دعا دے دینی چاہیے، مثلاً: اللہ تعالیٰ آپ کی عمر، علم، وقت اور زندگی میں برکت عطا فرمائے۔

اس مسئلے میں سختی یا بحث و مباحثہ مناسب نہیں۔ نہ اسے دین کا حصہ سمجھا جائے اور نہ ہی اس پر لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جائے۔ میری ذاتی رائے میں Balanced Approach یہی ہے کہ خود سے پہل نہ کی جائے، البتہ اگر کوئی Greeting دے تو اس کے جواب میں دعا دے دی جائے۔

واللہ اعلم بالصواب۔
جزاکم اللہ خیراً۔