🥭*آپریشن قتلِ آم*🥭 
آم کا موسم آتے ہی گھروں میں *ایمرجنسی* نافذ ہو جاتی ہے، یہ کوئی عام پھل نہیں، یہ ہمارے جذباتی مسائل کا واحد حل ہے🥭🤤
*کٹنگ کا سرجیکل سٹرائیک*🩺🥭
گھر کا وہ بندہ جو خود سے ایک انڈا نہیں توڑ سکتا، آم کاٹتے وقت ایسے بن جاتا ہے جیسے کوئی ہارٹ سرجن ہو👨‍⚕️ آم بیچارہ قتلے بننے کے بجائے قیمہ بن جاتا ہے🤡
*گٹھلی کا احتساب*🧓
بڑے بزرگ آم کھا کر گٹھلی کو اتنی بار چوستے ہیں کہ گٹھلی خود شرمندہ ہو کر ریشوں کے سوا کچھ نہیں بچاتی🤯🤣 بچہ سائیڈ پر کھڑا اپنی باری کا انتظار کر رہا ہوتا ہے، اور بزرگ اسے ایسے دیکھتے ہیں جیسے کہہ رہے ہوں بیٹا ابھی تو اس میں سے ایک رس کا قطرہ باقی ہے صبر کر✋
*چپچپا کلچر* 👕
آم کھاتے وقت ہماری سائنسی ترقی رک جاتی ہے، آم کا رس آپ کی قمیض، آپ کی ناک، آپ کے کانوں، اور بعض اوقات تو پڑوسی کی دیواروں تک بھی پہنچ جاتا ہے🤣 آپ کی حالت ایسی ہو جاتی ہے جیسے آپ نے کسی آم کے درخت سے کشتی لڑی ہو🤼‍♂️🥭

*قوم کا نوحہ (آخری قطرہ)* 😭🥭💔
جب پلیٹ خالی ہو جاتی ہے، تو سب کے چہروں پر ایک عجیب سی افسردگی ہوتی ہے 🎭 کوئی انگلی چاٹ رہا ہوتا ہے 😋، کوئی خالی گٹھلی کو دیکھ کر آہ بھر رہا ہوتا ہے، پھر اچانک کوئی بولتا ہے کیا اور ہیں؟ 🗣️ اور پھر سے وہی آپریشن شروع ہوتا ہے🥭

آم کھاتے وقت آپ کے کپڑے، آپ کی تہذیب، اور آپ کا وقار، سب داؤ پر لگے ہوتے ہیں😂 لیکن سچ تو یہ ہے کہ جس دن آم سامنے ہو، اس دن ہمیں اپنی تہذیب کا نہیں، بس اس بات کا فکر ہوتا ہے کہ کہیں کوئی دوسرا بندہ آخری قتلہ نہ اٹھا لے🤣🤣

جامعہ میں آم کھا کر اس پر ہونے والے حملوںکو دیکھ کر لگا ضرور کچھ نہ کچھ لکھا جائے تب مستی کے لیے لکھ دیا، کہاں تک قوم کو سمجھاتے رہو گے کبھی ہنس بھی لیا کرو بھائی لوگو😂

              *✍️متعلم الجامعۃ الاشرفیہ✍️*