.بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

میرا پسندیدہ مشغلہ

“کتابیں پڑھنا”

میرا پسندیدہ مشغلہ کتابیں پڑھنا ہے۔ مجھے اپنے فارغ وقت میں کتابیں پڑھنا بہت پسند ہے اور اس سے مجھے بہت ساری معلومات ملتی ہیں۔ کتابیں مختلف موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔ ہر نئی کتاب ایک نئی دنیا کا دروازہ کھولتی ہے اور ہمیں نئے خیالات اور سوچنے کے مختلف انداز سکھاتی ہے۔یہ کتابیں مجھے ایک نئی نئی معلومات بھی دیتی ہیں۔ جب میں فارغ ہوتی ہوں یا تھک جاتی ہوں تو میں کتاب پڑھنا شروع کر دیتی ہوں۔ مجھے کتابوں کے ساتھ وقت گزارنا بہت اچھا لگتا ہے۔کتاب سے دوستی شعور کی نئی منزلوں سے روشناس کراتی ہے جس طرح ہوا پانی کے بغیر جینا ممکن نہیں اسی طرح کتاب کے بغیر انسان بقاء اور ارتقاء محال ہے۔ کتاب علم کی فروغ اور سوچ کی وسعت میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ اگر ہم اکیلے ہیں لیکن کتابیں ہمارے ساتھ ہیں تو ہمیں اکیلے ہونے کا احساس نہیں ہوتا ہے۔ کتابیں ایسی چیز ہیں جو ہمیں زندگی کے ہر موڑ پر ساتھ دیتی ہیں۔ کتابیں بہترین دوست ثابت ہوتی ہیں جو کبھی دھوکہ نہیں دیتیں اور ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتی ہیں۔کتابیں پڑھنا ایک ایسی عادت ہے جو آپ کو کبھی مایوس نہیں کرے گی اور زندگی بھر آپ کا ساتھ دے گی۔ کتابیں زندگی کی ایک سچی اور وفادار دوست ہوتی ہیں۔
.اَلْکِتَابُ جَلِیْسُكَ حَیْثُ لَا جَلِیْسَكَ
کتاب تمہاری ہم نشین ہے جہاں تمہارا کوئی ہم نشین نہیں۔