صحت خدا کی بہت بڑی نعمت ہے ۔اگر ایک انسان صحت مند ہو تو وہ دنیا کی کسی بھی کام کو بخوبی انجام دے سکتا ہے۔ صحت کے بغیر دولت، شہرت، اور آرام سب بے فائدہ ہے ۔
ایک صحت مند انسان خوش رہتا ہے ؛اور دوسروں کی بھی بہت مدد کر سکتا ہے۔اس لیے ہمیں اپنی صحت کا ہمیشہ خیال رکھنا چاہیے ۔کیوں کہ صحت ہی اصل دولت ہے 
اگر انسان تندرست ہو تو وہ تعلیم حاصل کر سکتا ہے ،روزی حاصل کر سکتا ہے،اور اپنے گھر خاندان اور ملک کی خدمت کر سکتا ہے۔صحت مند جسم، اور صحت مند ذہن، انسان کی کامیابی کا بنیادی ذریعہ ہے ۔
اچھی صحت کے اصول:1متوازن غذا 2۔ورزش اور جسمانی سرگرمی 3۔صفائی 4۔مناسب نیند 5۔ذہنی سکون
    اگر انسان صحت مند ہو تو پورا معاشرہ ترقّی کرتا ہے ۔ایک صحت مند قوم ہی ملک کی ترقّی میں کردار ادا کر سکتی ہے ۔بیمار اور کمزور انسان معاشرے پر بوجھ بن جاتے ہیں ۔اس لیے صحت کی حفاظت ،انسان کی ذمےداری ہے ۔