انسان دنیا میں کسی نہ کسی مقصد کے تحت آیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں کسی مقصد کے تحت اس دنیا میں بھیجا ہے ۔اور ہمیں جاننا ہےکہ وہ مقصدکیا ہے۔ کائنات کی ہر چیز چاند ،سورج ،ستارے اور درخت سب کسی نہ کسی مقصد کے تحت کام کر رہے ہیں ۔ انسان کو تو اللہ تعالی نے تمام مخلوق سے افضل بنایا ہے ۔اس لیے اس کی زندگی کا مقصد سب سے اعلیٰ ہونا چاہیے۔ عام طور پر لوگ دنیا کی ترقی کو اپنا مقصد بناتے ہے لیکن ایک مومن کی زندگی کا اصل مقصد اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا ،دین کی  خدمت کرنا اور آخرت کی تیاری کرنا ہے۔
      اسلام بندوں کے حقوق پر بھی بہت زور دیتا ہے ۔غریبوں کی مدد کرنا ،بیمار کی عیادت کرنا،ضرورت مندو کی مدد کرنا وغیرہ۔ ہمیں دنیا میں رہ کر اللہ کے حقوق بھی ادا کرنے ہے اور اللہ کے بندو کے حقوق بھی ادا کرنا ہے۔ ہمیں یہ زندگی برباد نہیں کرنا چاہیے۔ بلکہ سوچنا چاہیے کے وہ کونسا کام ہے جس سے میرا رب مجھ سے راضی ہوگا۔ ہمیں سوچنا چاہیے کے اللہ تعالیٰ ہم سے کیا چاہتا ہے ۔ہمیں سوچنا چاہیے کےکیا  اللّٰہ نے جس لیے ہمیں پیدا کیا ہے وہ کام ہم انجام دے رہے ہیں دنیا میں رہ کر۔ یا پھر بس غفلت میں  زندگی گزار رہے ہیں ۔ ہمیں اپنے دنیا میں آنے کا مقصد جاننا چاہئے