کوشش کرتے رہیں
شیطان کو ہرانا ہے،
یاد رکھیں
اس سے ہارنا نہیں ہے۔
یاد ہے نا
اللہ نے کتنے مان سے کہا تھا
کہ
جو میرے بندے ہیں نا
وہ تیری نہیں مانیں گے۔
کتنے پیار سے کہا تھا
سوچو…
ربّ العالمین، جو سب کا خالق ہے، وہ ہمیں اپنا کہہ رہا ہے
“میرے بندے”
اور شیطان نے بھی کہا تھا
کہ میں تیرے سب بندوں کو بہکا دوں گا…
سوائے ان کے جو تیرے خاص بندے ہوں گے۔
آپ کو نہیں لگتا
ہمیں اللہ تعالیٰ کے اس مان کی
اس محبت کی لاج رکھنی چاہیے
کائنات کا رب شیطان سے کہ رہا ہے
کہ وہ میرے بندے ہیں میرے
بس
ہمیں خاص بندوں میں شامل ہونا ہے۔
اور اس نسبت کی لاج رکھنی ہے۔
انشاءاللہ
عائشہ 🍁