صبر و ہمت حوصلہ ہے دوست تو
میرے زخموں کی دوا ہے دوست تو
کوئی اگر مجھ سے یہ سوال کرے کہ تم نے سوشل میڈیا سے کیا پایا...؟
تو میں اسے بتاؤنگی کہ میں نے سوشل میڈیا سے ایک ایسی مخلص دوست کو پایا جس کے ساتھ میں نے ہنسی مذاق سے لے کر علم سیکھنے تک کا سفر کیا ہے جس کے ساتھ رہ کر میں نے بہت کچھ سیکھا، جو اس فریبی اور مطلبی دنیا میں بنا کسی مقصد، بغیر کسی مفاد کے میرے ساتھ ہے، جو میرے ساتھ حد درجہ مخلص ہے جس نے میرے ہر درد کو بانٹا، جو میری ہمدرد اور غمگسار ہے، جو میری ہمراز ہے، جس نے میری پریشانی کو اپنی پریشانی سمجھا جس نے مجھے مشکل وقتوں میں سنبھالا، مجھے ہمت دی حوصلہ دیا صبر کی تلقین کی اور میرے ساتھ کھڑی رہی، دعائیں بھی کی، دلاسے بھی دیئے اور عملی مدد بھی کی `جو مجھے خود سے بھی زیادہ عزیز ہے` 🌹جس کے لفظوں سے مجھے تسلی ملتی ہے جس کے جملوں سے مجھے تسکین ملتی ہے، جس کے ساتھ گھنٹوں بات کرنا بھی مجھے بورنگ نہیں لگتا، جو دین کے راستے پر بھی میری رہنمائی کرنے والی ہے اور دنیاوی معاملات میں بھی میری معاون و مدد گار ہے، جس کی ناراضگی میرے پورے دن کو خراب کر سکتی ہے اور جو ہر دل میں گھر کرنے والی ہے۔
کہنے کو تو ہمارا تعلق بس اتنا ہے کہ کچھ سالوں کی دوستی ہے اور چند گھنٹوں کی ملاقات لیکن احساس اتنا گہرا کہ ساتھ ہنسنا ساتھ رونا ہوتا ہے ہم میں سے ایک پریشان ہو تو دوسری بھی اس کی تکلیف کو محسوس کرتی ہے، جو ہر موقع پر میری ہمت اور میرا حوصلہ بنی ہے، جو میری خوشیوں میں بھی برابر کی شریک رہی۔
ہمارا رشتہ وقت اور ملاقات کا محتاج نہیں ہے یہ خالص احساس کا رشتہ ہے، یہ روح کا رشتہ ہے۔
اور اس منافقت بھری دنیا میں ایسے کسی مخلص اور مشفق انسان کا دوست کی شکل میں مل جانا کسی نعمت سے کم نہیں ہے🌸✨
کچھ احسان لفظوں سے ادا نہیں ہوتے وہ احساس کی گہرائی میں اتر جاتے ہیں اس کے لئے شکریہ لفظ بہت چھوٹا لگنے لگتا ہے لیکن پھر بھی ایک شکریہ تو بنتا ہے۔
`شکریہ میری پیاری دوست ہر لمحے مجھے یہ احساس دلانے کیلئے کہ تم میرے ساتھ ہو`🥹🫂
میری دعا ہے اللہ ہماری دوستی کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اللہ میری دوست کو دنیا و آخرت کی بھلائیاں نصیب کرے دنیا کی زندگی بھی پرسکون اور خوشگوار ہو اور آخرت میں بھی جنت کے باغوں کی حقدار ہو۔
اللہ اسے زندگی کے ہر میدان میں کامیابیاں عطا فرمائے ــــــ آمین یا رب العالمین🤲🏻
ت🫶🏻ع