Translation unavailable. Showing original.
تحریر نگار کر لیے چند باتیں ______ ایک اقتباس
29 اپریل، 2026
عزیز تحریر نگار !
” یقیناً ہم نے قلم کے امین بننے کا دم بھرا ہے ، اور بذریعہ تحریر نگاری سچ بات کو پھیلانے کا عزم کیا ہے، دورانِ مطالعہ آنے والی چند باتیں جنہیں ایک تحریر نگار کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے پیش کرتے ہیں
امید ہے یہ چند باتیں ایک تحریر نگار کے لیے فائدہ بخش ہوں گی
_عاجزی اور انکساری انسانیت کا جوہر ہیں۔ ممکن ہے ایک اچھا انسان اچھا لکھاری نہ ہو، مگر ایک اچھا لکھاری بہرحال ایک اچھا انسان ضرور ہوتا ہے۔ آپ اچھے اور متواضع انسان بننے کی کوشش کریں۔ ان شاءاللہ اچھے لکھاری بن جائیں گے
_ مستقل مزاجی اچھا دن ضرور دکھاتی ہے۔ جب بھی کوئی گہرے سمندر میں غوطہ لگاتا ہے تو اسے پہلی مرتبہ نہ سہی ،اگلی مرتبہ قیمتی اور نایاب موتی ضرور ملتے ہیں ۔ تاہم غوطہ وہی لگاتے ہیں جو باہمت اور باحوصلہ ہوتے ہیں۔ یہی لوگ زندگی کی تلخ حقیقتوں کا ہنستے کھیلتے سامنا کرتے اور ترقی کی منازل طے کرتے جاتے ہیں
(اقتباس: لکھنا سیکھیے از مفتی ابو لبابہ شاہ منصور صفحہ ٦٩) “