ایمان صرف زبان کا نام نہیں 
ایمان چند کلمات یا جمعہ کی نماز کا نام نہیں 
ایمان صرف رمضان کے روزوں کا نام نہیں 
ایمان صرف رمضان میں تراویح پڑھ لینے کا نام نہیں 
ایمان صرف ہفتے میں ایک دن مسجد میں آ جانے کا نام نہیں 
ایمان صرف قربانی کر لینے کا نام نہیں 
ایمان صرف حج اور عمرہ کر لینے کا نام نہیں 
ایمان اور اسلام اپنی زندگی کے ہر ہر شعبے میں محمد رسول اللہ ﷺ کے تابع ہو جانے کا نام ہے
یہی بات اللہ کے نبی ﷺ نے بہت ہی مختصر اور جامع الفاظ میں ارشاد فرمائی
لا یؤمن احدکم حتی یکون ھواہ تبعا لما جئت بہ
تم میں سے کوئی اس وقت تک مومن ہو نہیں سکتا جب تک کہ وہ اپنی خواہشات کو اپنے desires کو میری لائی ہوئی شریعت کے تابع نہ کر دے

از - مفتی شمائل ندوی