ہم لوگوں کے پیچھے بھاگتے ہیں ان کی محبت اور توجہ کے بھوکے رہتے ہیں ، ان سے اظہار محبت کرتے ہیں ، ان سے کہتے ہیں کہ ہم آپ سے بہت محبت کرتے ہیں ، آپ کو بہت یاد کرتے ہیں۔

کیا کبھی اللہ سے محبت کا اظہار کیا ہے ؟ کبھی اللہ تعالی سے بولا کہ اللہ مجھے آپ سے بہت محبت ہے کبھی اللہ تعالی سے بولا کہ آج میں نے آپ کو بہت یاد کیا ، کبھی اللہ کو اللہ سے مانگا ہے۔🤍

ہم لوگوں کے پیچھے تو بہت بھاگتے ہیں ، ہم اپنے آپ میں اتنا گم ہو جاتے ہیں کہ ہمیں اللہ بھول جاتا ہے۔💔
ہم اکثر اللہ کو بھول جاتے ہیں۔ جب ہم دوست کے پاس فون کرتے ہیں تو اس سے گھنٹوں باتیں کرتے ہیں اور اللہ سے باتیں کرنا بھول جاتے ہیں ، نماز چھوڑ دیتے ہیں ، بھول جاتے ہیں کہ وہ ہمیں دیکھ رہا ہے اور گناہ کر بیٹھتے ہیں۔

ہم بھول جاتے ہیں اس کی رحمت کی چادر کو ۔مگر وہ نہیں بھولتا۔

ہم اپنی خواہشات کی پیروی کر رہے ہیں ہم نے شیطان کو اپنا دوست بنا لیا ۔

جبکہ اللہ نے قران مجید میں ارشاد فرمایا :- اِنَّہٗ لَکُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ۔
بے شک شیطان تمہارا کھلا دشمن ہے
۔